ایم اے جناح روڈ دھماکہ، جاں بحق شخص کی بیوہ نے 6 کروڑ 45 لاکھ روپے ہر جانے کا دعویٰ دائر کر دیا

ایم اے جناح روڈ پر غیر قانونی پٹاخہ گودام میں دھماکے کے بعد جاں بحق ہونے والے میڈیکل لیب کے مالک کی بیوہ عظمیٰ شہزاد نے سندھ حکومت اور فیکٹری مالکان کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔ انہوں نے جان لیوا حادثات ایکٹ کے تحت 6 کروڑ 45 لاکھ روپے کا ہرجانہ مانگا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے مطابق 21 اگست کو ہونے والے دھماکے میں عظمیٰ شہزاد کے شوہر شہزاد علی جاں بحق ہوئے، جن کی میڈیکل لیب متاثرہ گودام کے قریب قائم تھی۔ وکیل نے مؤقف اپنایا کہ فیکٹری اور گودام مالکان کی غفلت سے یہ سانحہ پیش آیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس حادثے کے اصل ذمہ دار سندھ حکومت اور فیکٹری مالکان ہیں، لہٰذا انہیں ہرجانے کی مد میں 6 کروڑ 45 لاکھ روپے ادا کرنے کا پابند بنایا جائے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*