
وزارت اطلاعات ونشریات نے کہا ہے کہ افغان طالبان ترجمان ذبیح اللہ نے حالیہ ہلاکتوں کا الزام لگانے کیلئے ایک پرانی تصویراستعمال کی۔
وزارت اطلاعات کے مطابق یہ اقدام دانستہ طورپرغلط معلومات پھیلاکر عوامی تاثرکوگمراہ کرنےکی کوشش ہے جوتصویرحالیہ واقعے کے ثبوت کے طورپرپیش کی جارہی ہے وہ مئی2023 کی ہے۔
وزارت اطلاعات نے کہا کہ یہ تصویراُس وقت افغان طالبان کی وزارت داخلہ کی جانب سے شیئرکی گئی تھی، پرانے تصویری مواد کو دوبارہ استعمال کرکے موجودہ الزامات کوسچ ثابت کرنےکی کوشش کی جارہی ہے۔
وزارت اطلاعات نے بتایاکہ یہ لوگوں کوگمراہ کرنے اور اصل حقیقت کے بارے میں الجھاؤ پیدا کرنے کا طریقہ ہے، ایسے دعوؤں کو جھوٹا اور فریب پر مبنی قرار دے کر مسترد کیا جاتا ہے۔
