افغانستان سے ہونے والے حملوں کا جواب؛ پاکستان نے آپریشن ‘غضب للحتق’ کا آغاز کر دیا

افغانستان کی جانب سے ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے ردِعمل میں پاکستان نے سرحد پار آپریشن ‘غضب للحتق’ شروع کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔

ماضی کے تلخ تجربات یاد دلاتے ہیں کہ جب پاکستان نے طالبان کے خلاف محاذ کھولا تو ہمیں اپنے ہزاروں شہریوں کی جانوں اور اربوں ڈالرز کے مالی نقصان کی صورت میں ایک ایسی جنگ کی بھاری قیمت چکانی پڑی جو ہماری نہیں تھی، لیکن اب ایک بار پھر ڈونلڈ ٹرمپ جیسے عالمی رہنماؤں کی جانب سے پاکستانی قیادت کی ‘تعریفوں’ کے سائے میں افغانستان کے ساتھ مسلح تصادم کا نیا باب کھل رہا ہے۔

اگرچہ افغان حکام کی جانب سے اپنے ہی لوگوں پر مظالم اور پاکستان پر مسلسل بے جا الزامات تراشی نفرت کے قابل ہیں، تاہم تاریخ شاہد ہے کہ جنگ کسی مسئلے کا پائیدار حل نہیں ہوتی، لیکن موجودہ صورتحال کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے پاکستان نے اب باقاعدہ طور پر افغانستان کے خلاف آپریشن ‘غضب للحتق’ لانچ کر دیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*