آپریشن غضب للحق جاری، پاک فوج نے قندھار ائیر فیلڈ آئل اسٹوریج سائٹس کو تباہ کر دیا

پاک افواج کی جانب سے افغانستان کی اشتعال انگیزی کے جواب میں آپریشن غضب للحق جاری ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق 12  اور13 مارچ کی شب قندھار ائیر فیلڈ کی آئل ڈمپ سائٹس پر پاک فوج کےحملوں کی ویڈیوجاری کردی گئیں۔

ویڈیو میں حملوں سے پہلے اور بعد کے مناظر واضح نظر آ رہے ہیں، پاک فوج نے قندھار ائیر فیلڈ آئل اسٹوریج سائٹس کو نشانہ بناتے ہوئے تباہ کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ آئل اسٹوریج سائٹس افغان طالبان اور دہشتگرد تنظیمیں اپنی کارروائیوں کیلئے استعمال کر رہی تھیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن غضب للحق کےتحت کارروائیاں اہداف کے حصول تک جاری رہیں گی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*