Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعرات 29 اکتوبر 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کورونا کے باعث جرمنی کا سب کچھ داؤ پرلگا ہوا، جرمن چانسلر

ویب ڈیسک جمعه 02 اکتوبر 2020
کورونا کے باعث جرمنی کا سب  کچھ داؤ پرلگا ہوا، جرمن چانسلر

برلن: (ویب ڈیسک) جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ سردیوں کے موسم میں ملک میں کورونا کے انفیکشن میں اضافہ ہوگا اور اس وقت ہمارا سب کچھ داؤ پر لگا ہوا ہے۔انجیلا مرکل نے جرمن پارلیمان سے خطا ب کرتے ہوئے واضح لفظوں میں کہا کہ ہم ملک میں ایسے حالات دوبارہ پیدا ہونے نہیں دے سکتے کہ ہسپتال میں کوئی شخص اکیلے مرنے پر مجبور ہو اور اس کے عزیز و اقارب اسے دیکھ بھی نہ پائیں۔جرمن پارلیمان کے ایوان زیریں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ ہم سب اپنی معمول کی زندگی چاہتے ہیں اور سب سے بڑھ کر نوجوان ایسا چاہتے ہیں لیکن اس وقت وہ سب کچھ داو پر لگا ہوا ہے جو ہم نے گزشتہ مہینوں میں حاصل کیا ہے۔ ہم ایسا نہیں ہونے دے سکتے کہ ملک میں پھر ایسے حالات ہوجائیں کہ ہسپتال میں کوئی شخص اکیلے مرنے پر مجبور ہو اور اس کے اعزہ واقارب اسے دیکھ بھی نہ پائیں کیوں کہ انہیں اس کی اجازت نہیں ہوگی۔میرکل نے کہا کہ میں ہر حال میں ملازمتیں بچانا چاہتی ہوں۔ میں بچوں کو سکول میں دیکھنا چاہتی ہوں۔ چاہتے ہیں کہ معیشت دوبارہ اپنی پٹری پر لوٹ آئے۔ ہم چاہتے ہیں کہ فنکار پھر سے سٹیج پر لوٹ سکیں۔ چاہتے ہیں کہ بچے دادا دادی سے مل سکیں۔ سب چاہتے ہیں کہ کورونا کی دوسری لہر نہ آسکے اور ہم ایسا کرنے کی حالت میں ہیں

(64 بار دیکھا گیا)

تبصرے