Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 22  ستمبر 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بھارت کورونا متاثرین میں دوسرے نمبر پر آ گیا

ویب ڈیسک اتوار 06  ستمبر 2020
بھارت کورونا متاثرین میں دوسرے نمبر پر آ گیا

نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارت کورونا متاثرین کے لحاظ سے برازیل کو پیچھے چھوڑ کر دنیا میں دوسرے نمبر پر آ گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 40 لاکھ 96 ہزار سے تجاوز کرگئی، ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 70 ہزار سے زیادہ ہے۔برازیل میں کورونا متاثرین 40 لاکھ 93 ہزار اور ہلاکتیں ایک لاکھ 25 ہزار سے زیادہ ہیں۔دنیا بھر میں سب سے زیادہ کورونا متاثرین امریکا میں 64 لاکھ سے زیادہ اور ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 92 ہزار سے زائد ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 67 لاکھ 99 ہزار 221 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 8 لاکھ 79 ہزار 24 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 70 لاکھ 10 ہزار 333 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آ ئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 60 ہزار 907 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 89 لاکھ 9 ہزار 864 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

(47 بار دیکھا گیا)

تبصرے