Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 22  ستمبر 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سونے کی قیمت میں حیرت انگیز کمی

ویب ڈیسک جمعه 21  اگست 2020
سونے کی قیمت میں حیرت انگیز کمی

کراچی (قومی اخبارنیوز)مقامی اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں حیرت انگیز کمی ہوگئی، دو روز میں فی تولہ نرخ 4800 روپے اور فی اونس 70 ڈالر سستا ہوگیا۔آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آ ج (جمعرات کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید 2 ہزار 500 روپے کمی سے ایک لاکھ 17 ہزار 500 روپے پر آ گئی جبکہ 10 گرام سونا 2144 روپے سستا ہوکر ایک لاکھ 737 روپے کا ہوگیا۔گزشتہ روز (بدھ کو) فی تولہ سونا 2300 روپے اور فی اونس 20 ڈالر سستا ہوگیا تھا جس کے بعد نرخ بالترتیب ایک لاکھ 20 ہزار روپے اور 1985 ڈالر پر آگئے تھے پاکستان میں اگست کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے تک پہنچ گئی تھی، جس میں اب تک 14 ہزار 500 روپے کی کمی واقع ہوچکی ہے۔کرونا وائرس کی وباء کے دوران لوگوں کا سرمایہ کاری کیلئے رجحان سونے کی جانب ہے، جس کی وجہ سے دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے، تاہم روس کی جانب سے کرونا وائرس کی ویکسین بنانے کے دعوے کے بعد سنہری دھات کی قیمت میں کمی کا رجحان نظر آرہا ہے۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا مزید 50 ڈالر کمی سے 1935 ڈالر کا ہوگیا۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے تھے۔

(144 بار دیکھا گیا)

تبصرے