منگل, 25 ربيع الثاني 1443ھ 30, نومبر 2021
کھیل 

ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستانی فاسٹ بولرز نے تاریخ رقم کردی

پاکستانی فاسٹ بولرز نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ایک سال میں 100 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ بنالیا۔ سال 2021 میں پاکستان کے اسٹرائیک بولر شاہین شاہ آفریدی نے 8 میچز 42 وکٹیں 17.92 کی اوسط جبکہ حسن علی 7 میچز 39 وکٹیں 15.66 کی اوسط سے حاصل کیں۔ دونوں بولرز کی ٹیسٹ وکٹوں کی تعداد کو ملایا جائے تو باالترتیب81 وکٹیں بنتی ہیں جبکہ دیگر 19 وکٹیں لینے والوں میں نسیم شاہ، تابش خان، محمد عباس اور فہیم اشرف شامل ہیں۔ قومی فاسٹ بولر حسن علی…

مزید پڑھیں
کھیل 

چٹاگانگ ٹیسٹ: حسن علی نے بنگلادیشی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دیے

چٹاگانگ: حسن علی نے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز میں بنگلایشی ٹیم کی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دیے ہیں۔ چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ جاری ہے جس کے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز پاکستان کے نام رہا جبکہ دن کے آغاز سے ہی پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی آج فل فارم میں نظر آئے۔ حسن علی نے بہترین گیند بازی کا مظاہرہ کرتے آئے 4 وکٹیں حاصل کیں جس کے بعد ان کی…

مزید پڑھیں
کھیل 

’یہ سب میری ماں کی دعاؤں سے ممکن ہوا‘

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ سے ڈیبیو کرنے والے شاہنواز دھانی نے قوم ٹیم کا حصہ بننے پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا ۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شاہنواز دھانی نے لکھا کہ الحمداللہ آج میں ملک کے لیے کھیلنے جارہاہوں، پاکستان کے لیے کھیلنے پر انتہائی خوش اور پرجوش ہوں ۔ شاہنواز دہانی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ سب میری ماں کی دعاؤں سے ممکن ہوا ہے۔ قومی کرکٹر نے اپنے لیے دعا کرنے والے اور انہیں سپورٹ کرنے والے…

مزید پڑھیں
کھیل 

بابر نے بنگلادیش کیخلاف صرف ایک رن بنانے کے باوجود اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بنگلادیش کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں صرف ایک رن بنانے کے باوجود اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔  بابر اعظم پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنانے والے پلیئر بن گئے۔ بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک رن بناکر بابر اعظم نے محمد حفیظ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ بابر اعظم نے 64 اننگز میں 2515 رنز بنائے ہیں جبکہ محمد حفیظ نے 108 اننگز میں 2514 رنز  بنا رکھے ہیں۔ خیال رہے کہ دوسرے…

مزید پڑھیں
کھیل 

پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلادیش کو شکست دے دی

پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلادیش کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے دی۔ تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 128 رنز کا ہدف دیا، پاکستان نے ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ڈھاکہ میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلا دیش کے کپتان محمود اللہ نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو سود مند ثابت نہ ہوا۔ پاکستانی بولرز نے شاندار  بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے…

مزید پڑھیں
کھیل 

فاسٹ بولر محمد عامر کورونا کا شکار

فاسٹ بولر محمد عامر  عالمی وبا کورونا کا شکار ہو گئے۔ محمد عامر کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ کورونا کا شکار ہو گیا تھا لیکن اب بہتر ہوں، صحتیابی کے لیے دعاؤں کی ضرورت ہے۔ فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ کورونا سے متاثر ہونے کی وجہ سے ہی اس سال ٹی 10 لیگ نہیں کھیل رہا۔

مزید پڑھیں
کھیل 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بابر اعظم ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کے کپتان مقرر

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا کپتان مقرر کردیا گیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی جانب سے اعلان کردہ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں بابر اعظم کے علاوہ تین آسٹریلین ، دو انگلش، دو سری لنکن ، دو جنوبی افریقی اور ایک کیوی کھلاڑی شامل ہیں ۔پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی بطور بارہویں کھلاڑی ٹیم میں شامل ہیں۔ٹیم میں آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر، ایڈم زیمپا اور جوش ہیزل ووڈ، انگلینڈ کے جوز بٹلر اور معین علی، سری…

مزید پڑھیں
کھیل 

رضوان آؤٹ اسٹینڈنگ، ہربھجن سنگھ نے تعریفوں کے پل باندھ دیے

بھارتی ٹیم کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔ اپنے یو ٹیوب چینل پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میچز پر تبصرہ کرتے ہوئے ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف بہت اچھا اسکور کیا تھا اور پاکستان میچ جیت سکتا تھا لیکن شاید فیصلوں میں کہیں تھوڑی غلطی ہو گئی اور پاکستان اپنے اعصاب پر قابو نہ رکھ سکا جس کی وجہ سے میچ آسٹریلیا جیت گیا۔ قومی ٹیم کے…

مزید پڑھیں
کھیل 

کیوی کھلاڑی نیشم نے فائنل میں پہنچنے کا جشن کیوں نہیں منایا؟

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل کے ہیرو جمی نیشم کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔ گزشتہ روز انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا جس میں نیوزی لینڈ آخری کے اوورز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے فائنل میں جا پہنچا۔ میچ کے مشکل مراحل میں جمی نیشم نے محض 11 گیندوں پر دھواں دھار 27 رنز بنائے اور 167 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ساتھی کھلاڑی ڈیرل مچل کا خوب ساتھ دیا۔ ایسے میں جب ڈیرل مچل…

مزید پڑھیں
کھیل 

شعیب اور رضوان کے سیمی فائنل کھیلنے کے امکانات روشن

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آج پاکستان اور آسٹریلیا مد مقابل ہوں گے اور بڑے میچ سے قبل پاکستان کے دو اہم کھلاڑی شعیب ملک اور محمد رضوان کو بخار اور نزلے کی شکایات کی اطلاعات ہیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ قومی ٹیم کے دو کھلاڑی محمد رضوان اور شعیب ملک کو نزلے اور بخار کی شکایت ہے اور دونوں کی آج کے سیمی فائنل میں شرکت مشکوک ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں…

مزید پڑھیں