جمعرات, 17 جمادى الآخرة 1443ھ 20, جنوری 2022
سیاست 

شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس: بینکرز قصوروار نہیں، فائدہ اٹھانے والے ماسٹر مائنڈ ہیں: ایف آئی اے

لاہور: شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کی بینکرز سے متعلق تحقیقات کی رپورٹ جمع کروا دی گئی ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق منی لانڈرنگ میں بینکرز کے کردار سے متعلق اسٹیٹ بینک سے انکوائری کرائی گئی، رپورٹ کی روشنی میں یہ کہا جاسکتا ہے کہ کوئی بینکر قصوروار نہیں پایا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بینکرز کے خلاف منی لانڈرنگ میں مدد کے ثبوت نہیں ملے، ایف آئی اے کی رپورٹ حتمی ہے جس میں کسی بینکر کو ملزم نہیں بنایا گیا۔…

مزید پڑھیں
سیاست 

سعیدغنی کا کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں اضافے کا اعتراف

سندھ کے وزیرِ اطلاعات سعید غنی کا کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں اضافے کا اعتراف کر لیا، کہا کہ بے روزگاری اور معاشی مسائل بڑھتے ہیں تو ایسے واقعات ہوتے ہیں، صوبے میں پولیس کے اچھے افسران موجود ہیں، پولیس کی ذمے داری ہے کہ امن و امان قائم کرے، شہریوں کو تحفظ دے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ پچھلے 3 ماہ سے وفاقی حکومت پیٹرول کی قیمتیں بڑھا رہی ہے، ہمارے گھروں پر گیس نہیں آ رہی، کراچی کی انڈسٹریز…

مزید پڑھیں
سیاست 

سابق ممبر الیکشن کمیشن پنجاب ریاض کیانی انتقال کر گئے

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سابق ممبر پنجاب جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی انتقال کر گئے۔ سابق ممبر الیکشن کمیشن پنجاب جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی کے انتقال کی ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے۔ جسٹس (ر) ریاض کیانی کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ ظہر ڈی ایچ اے فیز 6 لاہور میں ادا کی جائے گی۔

مزید پڑھیں
سیاست 

زرداری کی ضمانت منظوری کا تفصیلی فیصلہ جاری

اسلام آباد کی احتساب عدالت نےجعلی اکاؤنٹس کیسز میں نیو یارک اپارٹمنٹس پر نیب انکوائری میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین، سابق صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کی ضمانت منظور کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ تفصیلی فیصلے کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے آصف زرداری کو طبی بنیادوں پر ضمانت دی ہے۔ تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آصف علی زرداری کو صحت کے مسائل کی وجہ سے کیس میں مستقل ضمانت دی جاتی ہے۔ احتساب عدالت کا اپنے تفصیلی فیصلے…

مزید پڑھیں
سیاست 

‘تحریک انصاف کی حکومت بے آسرا طبقے کا سہارا بنی ہے’

 وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت بے آسرا طبقے کا سہارا بنی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر”احساس بازار“اور ”دیوار احساس“ کے بعد ”احساس دسترخوان“بھی قائم کیا گیا ہے۔  ملتان میں مستحق افراد کے لئے جنرل بس سٹینڈ کے قریب  ”احساس دستر خوان“ کھل گیا ہے،  ”احساس دستر خوان“ پر مسافر وں اور نادار لوگو ں کو بلا معاوضہ کھانے کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ دوپہر 2 بجے سے شام 4 بجے…

مزید پڑھیں
سیاست 

ترمیمی فنانس بل، سیاسی عہدہ رکھنے والوں کے اثاثہ جات عام کرنے پر پابندی ختم

سیاسی عہدہ رکھنے والوں کے اثاثہ جات عام کرنے پر پابندی ترمیمی فنانس بل میں ختم کردی گئی، دستاویز کے مطابق گریڈ17 اوراس سے سینئر افسران کے اثاثہ جات کی تفصیلات بھی عام کی جاسکیں گی۔ ترمیمی فنانس بل کی دستاویز کے تحت ایسے ادارے جن کی نیب تحقیقات نہیں کرسکتا ان افسران کے اثاثہ جات عام نہیں کیےجاسکیں گے،ذرائع کا کہنا ہے کہ دفاع اورعدلیہ کا اپنا تحقیقاتی نظام ہے، نیب ان کے افسران کی تحقیقات نہیں کرسکتا۔ دستاویز کے مطابق افسران اور سیاسی عہدیداروں کے اثاثہ جات کی…

مزید پڑھیں
سیاست 

تاریخی جملہ بولتا ہوں چاروں شریف پاکستان کی سیاست سے مائنس ہیں: شیخ رشید

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ وہ تاریخی جملہ بولنا چاہتے ہیں کہ  چاروں شریف پاکستان کی سیاست سے مائنس ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن آئی ایم ایف جائے تو حلال،عمران خان جائے تو حرام،  یہ لوگ 23 بار آئی ایم ایف جا چکے ہیں، آئی ایم ایف کی شرائط سخت تھیں مگر جانا پڑا کیونکہ حالات ٹھیک ہوں گے۔ انہوں نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دو دو لانگ مارچ کرنے جا رہے ہیں،…

مزید پڑھیں
سیاست 

’کرمنل لاء میں ترامیم مکمل کرلیں، جج ٹرائل میں تاخیر کی وجہ بتانے کا پابند ہوگا‘

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ کرمنل لاء میں ترامیم تقریباً مکمل کرلی ہیں جس کے بعد جج تحریری طورپر بتانےکاپابند ہوگاکہ ٹرائل میں تاخیر کیوں ہورہی ہے۔ جیونیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہرکرمنل کیس میں حکومت کا عمل دخل ہوتا ہے اور کرائم کو انجام تک پہنچانا ریاست کا کام ہے جب کہ عثمان مرزا جیسے مقدمات کو انجام تک پہنچانا ریاستی مشینری کے لیے اہم ہوتاہے۔ انہوں نے کہا کہ کرمنل لاء میں ترامیم تقریباً مکمل…

مزید پڑھیں
سیاست 

خواجہ آصف کیخلاف جرمانہ، وزیرِ اعظم کے وکیل کی مہلت کی استدعا منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف کے خلاف وزیرِ اعظم عمران خان کے 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے وزیرِ اعظم کے وکیل کی دلائل دینے کے لیے مہلت کی استدعا منظور کر لی۔ عدالتِ عالیہ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے خواجہ آصف کی درخواست پر سماعت کی جس کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے ولید اقبال ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ ولید اقبال ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ مجھے نوٹس نہیں ملا، میڈیا…

مزید پڑھیں
سیاست 

ہر صدی میں بحران آتا ہے، اس صدی کا بحران عمران خان ہے: بلاول حکومت پر برس پڑے

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہر صدی میں ایک بحران آتا ہے اور اس صدی کا بحران عمران خان ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت اپوزیشن کے مؤقف کو آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں استعمال کر سکتی تھی لیکن آپ نے ضد اور انا میں ایسے فیصلے لیے جو پاکستان کی معاشی خودمختاری کا سودا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ایم ایف کے ساتھ آپ نے نیا…

مزید پڑھیں