بدھ, 26 ربيع الثاني 1443ھ 1, دسمبر 2021
سیاست 

آئی ایم ایف کی شرائط پر منی بجٹ قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہے: شہباز شریف

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر ایک اور منی بجٹ سے حکومت پھر جھوٹی ثابت ہو گئی ہے۔ اپنے ایک بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قوم کے مفادات کے تحفظ میں حکومت نے مجرمانہ کردار ادا کیا ہے، آئی ایم ایف کی شرائط پر منی بجٹ لانے کی اطلاع پاکستان کی قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بار بار خبردار کر چکا ہوں کہ یہ حکومت پاکستان…

مزید پڑھیں
سیاست 

نیا بلدیاتی قانون: ایم کیو ایم کا سندھ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

کراچی: سندھ اسمبلی میں بلدیاتی نظام سے متعلق ترمیمی بل 2021 کثرت رائےسے منظور ہونے پر ایم کیو ایم نے شدید ردعمل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ میں نئےبلدیاتی قانون کی منظوری پر ایم کیو ایم نے سخت احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کئی آپشنز پر غور شروع کردیا ہے، جن میں اسمبلی کی طرف مارچ اور گھیراؤ، بھوک ہڑتال اور شہر شہر احتجاج کےآپشنز زیرغور ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم نے ساری صورتحال پر آج کارکنوں کا جنرل ورکرز اجلاس…

مزید پڑھیں
سیاست 

وزیراعلیٰ پنجاب سے علیم خان کی ملاقات، وزارت سے استعفیٰ دیدیا

پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو وزارت سے اپنا استعفیٰ پیش کر دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے سینئر صوبائی وزیر اور وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے ملاقات کی۔ عبدالعلیم خان نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو اپنی وزارت سے استعفیٰ پیش کیا جبکہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے علیم خان کی خدمات کو سراہا۔ عثمان بزدار نے علیم خان کو پارٹی کا اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کیلئے آپ کی خدمات قابل قدر ہیں، آپ نے سینئر وزیر اور وزیر…

مزید پڑھیں
سیاست 

رانا شمیم ن لیگی عہدیدار تھے، انہیں چیف جج لگا کر مرضی کے حلف نامے لیے گئے: فواد

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہےکہ رانا شمیم (ن) لیگ کے عہدیدار تھے اور انہیں گلگت کا چیف جج لگاکر مرضی کے حلف نامے لیے گئے۔ اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف نے جائیدادیں بنائیں جو انٹرنیشنل اسکیم میں سامنے آئیں لیکن رسیدیں مانگیں تو آئیں بائیں شائیں کرتے ہیں، جب بھی نوازشریف اور مریم نواز پر مقدمات آخری مراحل پر پہنچتے ہیں تو اسےسبوتاژ کرنےکی کوشش کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رانا شمیم (ن) لیگ کے…

مزید پڑھیں
سیاست 

سابق چیف جسٹس کیخلاف بیان، مریم اور شاہد خاقان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف بیانات دینے پر مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی کےخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست مسترد کردی گئی۔ سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار کے خلاف بیانات دینے پر مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور ریمارکس دیے  کہ…

مزید پڑھیں
سیاست 

ملک اور قوم کوعظیم بنانا ہے تو عمران خان سے نجات ضروری ہے، حافظ حمداللہ

پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ ملک اور قوم کوعظیم بنانا ہے تو عمران خان سے نجات ضروری ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام کو آٹے، چینی کے بعد اب پیٹرول کے لئے بھی قطار میں کھڑا کردیا ہے، تین سال سے عظیم قوم ایک نالائق اور اناڑی کے ہتھے چڑھ چکی ہے۔ حافظ حمداللہ نے کہا کہ عمران خان نے قوم کو ایک عظیم بھکاری قوم بنادیا ہے، حکمران مہنگائی کم کرنے کےبجائے مہنگائی کے فوائد گنوا رہے ہیں۔ پی…

مزید پڑھیں
سیاست 

وزیر اعظم عمران خان کو ازبکستان کے صدر کا ٹیلی فون

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کو ازبکستان کے صدر شوکت مرزی کا ٹیلی فون موصول ہوا، ازبک صدر نے وزیر اعظم کی دورہ پاکستان کی دعوت کو قبول کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آفس سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو ازبکستان کے صدر شوکت مرزی کا ٹیلی فون موصول ہوا، دونوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر گفتگو ہوئی۔ وزیر اعظم عمران خان نے مختلف شعبوں میں مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی اہمیت پر زور دیا۔ اعلامیے میں…

مزید پڑھیں
سیاست 

امید ہے مریم اشتہارات کنٹرول کرنےکی طرح بیرون ملک جائیدادوں کا اعتراف بھی کرلینگی، فواد

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ مریم نواز نے بڑے چینلز کے اشتہارات کنٹرول کرنےکا اعتراف کیا، یہ سنگین مالی بے ضابطگیوں کا ایک اور  اعتراف ہے۔  ٹوئٹر پر ایک بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مریم نواز کہتی ہیں کہ وہ پارٹی کا میڈیا سیل چلارہی تھیں، اس اعترافی بیان کے بعد امید ہے وہ اپنی اور خاندان کی بیرون ملک جائیدادوں کا اعتراف بھی کر لیں گی، قوم چشم براہ ہے۔ خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک آڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں مریم…

مزید پڑھیں
سیاست 

سعید آفریدی نے لاؤڈ اسپیکر میں اپنا خطاب کیا

پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی اور جنرل سیکرٹری کراچی ڈیویژن پی ٹی آئی سعید آفریدی سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران لاؤڈ اسپیکر لیکر پہنچ گئے، سعید آفریدی نے لاؤڈ اسپیکر میں اپنا خطاب کیا، اسپیکر نے مائک بند کردیا، اپنی آواز پہنچانے کا یہی راستہ مناسب لگا،سعید آفریدی موقف اسپیکر نے مائک بند کیا، سعید آفریدی میری حلقے میں گلی گلی منشیات کا دھندہ چل رہا ہے، سعید آفریدی اس ایوان میں ہماری آواز دبائی جاتی ہے، سعید آفریدی کا موقف

مزید پڑھیں
سیاست 

’دوائی، کھانا، بجلی، گیس مہنگی، روزگار ختم، ٹیکس پر ٹیکس، یہ ہے نیا پاکستان؟‘

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پوچھا کہ دوائی، کھانا، بجلی، گیس مہنگی، روزگار ختم، ٹیکس پر ٹیکس، یہ ہے نیا پاکستان؟ مسلم لیگ ن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں شہباز شریف نے یکم دسمبر سے ملک پر مہنگائی کا نیا بم پھینکنے کی تیاری کی مذمت کرتے ہوئے اسے غریبوں پر ظلم قرار دیا اور کہا کہ موجودہ حکومت غریبوں کو کنگال اور ملکی معیشت کو برباد…

مزید پڑھیں