جمعرات, 17 جمادى الآخرة 1443ھ 20, جنوری 2022
لمحہ با لمحہ 

طویل مدت بعد آٹھواں براعظم دریافت

375 سال بعد ماہرین ارضیات ایک آٹھواں براعظم تلاش کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ ماہرین ارضیات نے 2017 میں اعلان کیا تھا کہ دنیا کے نقشے پر نیا براعظم ابھرنے والا ہے اب ماہرین ارضیات کے اس گروپ نے آٹھویں براعظم کے رقبے سے متعلق حیران کن انکشاف کیے ہیں۔ آٹھویں براعظم کو زیلینڈیا  کا نام دیا گیا ہے جو رقبے کے اعتبار سے مڈغاسکر سے 6 گنا بڑا ہے۔ ماہرین ارضیات کی رپورٹ کے مطابق زیلینڈیا 1 اعشاریہ 89 ملین مربع میل کا ایک وسیع براعظم ہے جو…

مزید پڑھیں
لمحہ با لمحہ 

رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن کل ہوگا

محکمہ موسمیات کے مطابق  سورج گرہن جنوبی افریقا، جنوبی آسٹریلیا، جنوبی امریکا، بحیرہ اوقیانوس، بحرالکاہل، انٹارکٹیکا اور بحیرہ ہند کےعلاقوں میں دیکھا جاسکے گا جب کہ پاکستان میں سورج گرہن نظر نہیں آئے گا۔ محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10:29پر ہوگا اور  سورج کو مکمل گرہن دوپہر  12 بجے لگے گا۔ محکمہ موسمیات  کے مطابق  سورج گرہن کا اختتام  دوپہر  2 بج کر37منٹ پرہوگا۔

مزید پڑھیں
لمحہ با لمحہ 

حکومت ایک لیٹر پیٹرول میں کتنا کمارہی ہے، بڑا دعویٰ سامنے آگیا

حکومت ایک لیٹر پیٹرول پہ ٹیکس کی مد میں کتنے پیسے بٹور رہی ہے، اس سے متعلق بڑا دعویٰ سامنے آگیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ  خود کو ایماندار اور دوسروں کو چور کہنے والے حکمران پیٹرول پر 21 روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر 28 روپے فی لیٹر حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں  نے مزید کہا کہ تباہی سرکار  آئی ایم ایف کی شرائط پر لیوی کے ذریعے 250 سے 300…

مزید پڑھیں
لمحہ با لمحہ 

دنیا کے مہنگے ترین پھل کی فی کلو قیمت کیا ہے ؟

جاپان کا مشہور اور روایتی پھل یوباری ملن یا جاپانی خربوزے کو دنیا کا سب سے مہنگا ترین پھل کہا جاتا ہے۔ مختلف اقسام کے خربوزوں  کو ملا کر تیار کی گئی خربوزے کی اس قسم کو  جاپان  کے شمالی علاقے میں موجود ایک قصبے یوباری  میں اگایا جاتا ہے، اسی وجہ سے یہ یوباری ملن یا  یوباری کنگ ملن کے نام سے جانا جاتا ہے اور پورے جاپان میں  اسے بہت پسند کیا جاتا ہے۔ ایک کلو یوباری خربوزے کی قیمت 38 لاکھ روپے تک ہوتی ہے اور  موسم…

مزید پڑھیں