جمعرات, 17 جمادى الآخرة 1443ھ 20, جنوری 2022
قومی خبریں 

یو اے ای کے وزیر خارجہ کا دبئی ایکسپو میں پاکستان پویلین کا دورہ

دبئی: متحدہ عرب امارات کے خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستان پویلین کا دورہ کیا ہے۔ پاکستان پویلین میں شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کا استقبال متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر افضل محمود نے کیا جبکہ اس موقع پر شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے ابوظہبی میں دہشت گردانہ حملے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہری کی موت پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہری کی…

مزید پڑھیں
قومی خبریں 

شادی ہالز پر پابندی کو مسترد کرتے ہیں، کیٹرز اینڈ ڈیکوریٹرز ایسوسی ایشن

کیٹرز اینڈ ڈیکوریٹرز ایسوسی ایشن نے این سی او سی کے شادی ہالز کو بند کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا۔ قیص منصور شیخ چیئرمین کیٹرز اینڈ ڈیکوریٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ برطانیہ اور امریکہ میں بھی اومیکرون ہے تاہم وہاں پر پابندی نہیں لگائی جارہی ۔ چیئرمین کیٹرز اینڈ ڈیکوریٹرز ایسوسی ایشن نے کہاکہ دو سالوں میں 5 ماہ شادی ہالز کا کاروبار ہوا باقی پورا عرصہ کاروبار بند رہاہے، شادی ہالز کی صنعت سے 90 چھوٹی انڈسٹریز وابستہ ہیں۔ نہوں نے کہاکہ این سی او سی اپنے فیصلے…

مزید پڑھیں
قومی خبریں 

شاہد آفریدی کا فلاحی کاموں کیلئے افغانستان جانے کا اعلان

کراچی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق  اسٹار  آل راؤنڈر اور کپتان شاہد خان آفریدی نے فلاحی سرگرمیوں کے لیے افغانستان جانے کا اعلان کیا ہے۔ سابق قومی کھلاڑی کا کہنا تھاکہ فلاحی مقاصد کے لیے  دنیا بھر میں سرکردہ ’شاہد خان آفریدی فاؤنڈیشن‘ افغانستان میں بھی خدمات انجام دینا چاہتی ہے، اس حوالے سے افغان حکومت کی جانب سے رابطے پر فاؤنڈیشن نے مثبت جواب دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ وہ افغانستان جانے کے لیے دستاویزات کے منتظر ہیں…

مزید پڑھیں
قومی خبریں 

مظفر آباد: میاں بیوی پر تشدد، 3 ملزمان گرفتار

مظفر آباد کے نواحی علاقے لنگر پورہ میں میاں بیوی کے ساتھ بدسلوکی اور انہیں زد و کوب کرنے والے 3 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے 1 ہفتے قبل میاں بیوی سے بدسلوکی کی اور اس واقعے کی ویڈیو بھی وائرل کی۔ ملزمان نے کار سوار شخص کو گاڑی سے کھینچ کر نکالا، اس پر تشدد کیا، گالیاں دیں، اس کی ویڈیو بھی بنائی تھی۔ ایک ملزم نے گاڑی میں بیٹھی خاتون کو تھپڑ بھی مارا تھا، ملزمان میاں بیوی سے پیسے اور…

مزید پڑھیں
قومی خبریں 

کراچی: رواں ماہ لوٹ مار کی وارداتیں جاری، 1050 موٹر سائیکلیں چوری

کراچی میں جنوری کے مہینے کے دوران لوٹ مار کی وارداتیں دھڑلے سے جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں جنوری 2022 کے دوران ایک ہزار 50 موٹر سائیکلیں چوری کرلی گئیں۔ 795 شہریوں نے موبائل فون اسلحے کے زور پر چھینے کے واقعات رپورٹ کئے جبکہ بندوق  کے زور پر 85 موٹر سائیکلیں اور 4 گاڑیاں ملزمان نے چھینی ہیں۔ اس کے علاوہ کراچی میں رواں ماہ کے دوران 59 گاڑیاں چوری بھی ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں
قومی خبریں 

’فائل نہیں ہے تو عدالت کیا کرنے آئے ہیں؟‘

جسٹس حسن اظہررضوی نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایس بی سی اے سے مکالمے میں کہا کہ آپ کے پاس فائل نہیں ہے توعدالت میں کیا کرنے آئے ہیں؟ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پی این ٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میں غیر قانونی پورشنز سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزارایوب نے عدالت سے کہا کہ چھ سو گز کے پلاٹ کو90 گز کے ٹکڑوں میں غیر قانونی طور پرتقسیم کیا گیا ہے۔ ہر پلاٹ پر دو منزلیں تعمیر کی گئیں ہیں جبکہ جزوی طور پر تیسری منزل بھی تعمیرکی گئی…

مزید پڑھیں
قومی خبریں 

ادارہ شماریات نے ساتویں مردم شماری کیلئے 5 ارب مانگ لیے

اسلام آباد: ادارہ شماریات نے ساتویں مردم شماری کے لیے 5 ارب روپے مانگ لیے۔ مردم شماری ایڈوائزری کمیٹی نےڈیجیٹل مردم شماری کے حوالے سے اپنی سفارشات تیارکرلی ہیں اور کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی آج فنڈز فراہمی کی منظوری دے گی۔ ذرائع مردم شماری ایڈوائزری کمیٹی کے مطابق نئی مردم شماری ڈیجیٹل طریقے سے کی جائے گی، ملک میں تمام بلاکس کی سطح تک اسٹرکچر کی جیو ٹیگنگ کی جائے گی اور ڈیجیٹل مردم شماری میں ہر بلاک کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ کی جائے گی۔ ذرائع کا کہناہےکہ ڈیجیٹل…

مزید پڑھیں
قومی خبریں 

سانحۂ مری: ہائی وے ڈپارٹمنٹ نے ذمے داری ٹریفک پولیس پر ڈال دی

ملکۂ کوہسار مری میں پیش آنے والے سانحے پر پنجاب ہائی وے ڈپارٹمنٹ کی رپورٹ موصول ہو گئی جس کے مطابق پنجاب ہائی وے اتھارٹی نے سانحۂ مری کی ذمہ داری ٹریفک پولیس اور انتظامیہ پر ڈال دی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سانحے کی رات کلڈانہ باڑیاں روڈ پر ٹریفک پولیس کا کوئی اہلکار موجود نہیں تھا، اس روڈ پر گاڑیوں کی کئی قطاریں لگنے سے ٹریفک جام ہوا۔ پنجاب ہائی وے ڈپارٹمنٹ کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ ہائی وے ڈپارٹمنٹ کی گاڑیاں ٹریفک میں پھنس…

مزید پڑھیں
قومی خبریں 

فون پر دھوکے سے جج کے اکاؤنٹ سےرقم نکالنے والے 3ملزمان گرفتار

ایف آئی اےسائبرکرائم ونگ نے لودھراں اور وہاڑی میں کارروائی کرکے فراڈ سے ایک جج کا اکاؤنٹ لوٹنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اقبال کے مطابق ملزمان نے بینک کا نمائندہ بن کر گوجرانوالا میں تعینات ایڈیشنل سیشن جج کو ٹیلی فون کیا اور بینک اکاؤنٹ سے متعلق معلومات لے کر 5 لاکھ روپے نکالے تھے۔  ایڈیشنل سیشن جج کی شکایت پر ایف آئی اے نے ملزمان کا سراغ لگا کر انھیں گرفتار کر لیا جن سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔…

مزید پڑھیں
قومی خبریں 

کامیاب جوان پروگرام: نوجوانوں کیلئے مفت ہائی ٹیک کورسز کے منصوبےکا آغاز

وزیراعظم کا نوجوانوں کیلئے مفت ہائی ٹیک کورسز کا منصوبہ،‏کامیاب جوان “سکلز فار آل” پروگرام کے تیسرے بیچ کا آغاز کر دیا گیا۔ سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے نوجوانوں کے نام ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں کہاکہ 60 ہزار نوجوانوں کیلئے رجسٹریشن اوپن کر دی گئی ہے۔ عثمان ڈار نے کہاکہ نوجوانوں کو جدید ترین ہائی ٹیک کورسز اور ٹیکنیکل تربیت کی فراہمی کا تیسرا مرحلہ شروع کر دیا ہے، ملک بھر کے 1000 اعلیٰ تعلیمی اداروں میں 60,000 سکلز اسکالرشپ مختص کی گئیں ہیں۔ سربراہ کامیاب جوان…

مزید پڑھیں