جمعہ, 10 صفر 1443ھ 17, ستمبر 2021
صحت قومی خبریں 

کراچی: کورونا کیلئے مختص وارڈز میں 50 فیصد سے زائد گنجائش

کراچی کے سرکاری و نجی اسپتالوں میں کورونا کے لیے مختص وارڈز میں 50 فیصد سے زائد مریضوں کی گنجائش موجود ہے۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق کراچی کے سرکاری و نجی اسپتالوں میں کورونا کے لیے مختص وارڈ میں 552 وینٹی لیٹرز میں سے 287 پر مریض موجود ہیں۔ شہر میں اس وقت 265 وینٹی لیٹرز پر مریضوں کی گنجائش ہے، 1395 ایچ ڈی یو کے بیڈز میں سے 660 ایچ ڈی یو بیڈز پر مریض ہیں۔  شہر میں کورونا کے مختص آکسیجن بیڈز کی تعداد 735 رہ…

مزید پڑھیں
صحت قومی خبریں 

سائنوفام ، سائنو ویک کی مزید خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں

سائنوفام ، سائنو ویک کی مزید خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں۔  ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 14 اور 15 اگست کو درآمد مزید ویکسین خوراکیں وزارت صحت کے حوالے کردی گئی ہیں۔ سائنوفام کمپنی کی مزید 20 لاکھ ویکسین پاکستان پہنچ گئیں جبکہ سائنوویک کمپنی کی مزید 40 لاکھ ویکسین بھی پاکستان پہنچ گئی ہیں۔

مزید پڑھیں
صحت قومی خبریں 

سائنسدانوں نےگنج پن کا شرطیہ علاج ڈونڈھ لیا

سائنسدانوں کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ جھڑتے بالوں اور گنج پن کا علاج اب ممکن ہو سکے گا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سائنسدانوں کی جانب سے ’نینو پارٹیکل سیرم‘ پر مشتمل ایک محلول بنایا گیا ہے جس کے ذریعے چوہوں پر حاصل ہونے والے نتائج نے محققین کو بھی حیران کر دیا ہے، سائنسدانوں کی جانب سے اب یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ عمل خواتین اور مردوں کے گنج پن کے لیے بھی یکساں مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ تحقیق کے نتیجے میں جاری…

مزید پڑھیں
صحت 

حکومت نے ویکسین کی دوسری ڈوز کیلئے وقفہ کم کردیا

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) ملک میں ویکسینیشن کی رفتار کو تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ این سی او سی نے ویکسین کی پہلی اور دوسری ڈوز کا درمیانی وقفہ 42 دن سے کم کر کے 28 دن کر دیا، فیصلہ وزارت صحت اور طبی ماہرین کی مشاورت کے بعد کیا گیا۔ این سی او سی کے مطابق 10ستمبر کے بعد ہوائی سفر کیلئے مکمل ویکسینیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے۔ 10 ستمبر کے بعد ہوائی سفر کے لیے ویکسینیشن کا جزوی سرٹیفیکیٹ کارآمد نہیں…

مزید پڑھیں
صحت 

سفرکی نئی شرط عائد

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان پاکستان ریلویز نے کہا ہے کہ این سی او سی کی ہدایات کی روشنی میں وزارت ریلوے نے کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے اہم اقدامات کئے ہیں۔ترجمان کے مطابق یکم اکتوبر 2021 ء کے بعد کم از کم کرونا ویکسین کی ایک ڈوز لگوانے والے مسافروں کو سفر کرنے کی اجازت دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین لگوانے سے متعلق عوام کی آگاہی کے لئے پاکستان ریلوے باقاعدہ مہم کا آغاز کر رہا ہے ویکسین مہم آگاہی کے لئے الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر…

مزید پڑھیں
صحت 

لاک ڈاؤن ختم

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے سندھ میں لاک ڈاؤن 9 اگست کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ این سی او سی کا کورونا وائرس کی صورتحال پر مشترکہ اجلاس ہوا۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں این سی او سی اور سندھ حکومت کے حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں سندھ بالخصوص کراچی میں کورونا صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ این سی او سی کے اجلاس میں کراچی، حیدر آباد سمیت 13 شہروں میں کورونا وائرس کی ایس او پیز پر سخت عمل درآمد…

مزید پڑھیں
صحت 

کورونامیں کمی نہ ہوئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح20.59 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 ہزار 551 کورونا ٹیسٹ ہوئے، جبکہ 2172 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔حیدر آباد میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 16.67 فیصد رہی۔حیدرآباد میں اس دوران 972 ٹیسٹ کئے گئے، 162 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔کراچی اور حیدر آباد کے علاوہ سندھ کے دیگر اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں…

مزید پڑھیں
صحت 

سپین میں حاملہ خواتین کی ویکسینیشن تیز کرنے کا فیصلہ

سپین اس وقت کورونا کی پانچویں لہر سے گزر رہا ہے، محکمہ صحت کے ماہرین کیمطابق گزشتہ ماہ بارسلونا، مالاگاہ، اور مرسیا میں تین حاملہ خواتین کی موت کورونا وائرس سے ہوئی ہے تاہم اموات کی اصل تعداد اس سے زیادہ ہوسکتی ہے اور اب حاملہ خواتین کی ویکسینیشن میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ماہرین کی رائے میں ہسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈزمیں مریضوں کی تعداد میں اضافے سے دباو میں اضافہ ہوگیاہے، حاملہ خواتین کے لئے ویکسی نیشن کے عمل کو تیز کرناہوگا۔ہسپانوی وزارت صحت کے مطابق…

مزید پڑھیں
صحت 

گاڑی میں بیٹھے ویکسین

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے کراچی میں گراؤنڈز کو ڈرائیوتھرو ویکسی نیشن سینٹر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا اور ڈپٹی کمشنرز کو ڈرائیو تھرو ویکسی نیشن سینٹربنانے کی ہدایت کردی ہے۔ سندھ حکومت نے کراچی میں کورونا ویکسین سے متعلق فیصلہ کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر ویکسی نیشن کے لئے منصوبہ بنالیا۔ذرائع کا کہنا کہ شہر کے گراؤنڈز کو ڈرائیوتھرو ویکسی نیشن سینٹرمیں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ضلع کورنگی، جنوبی، سینٹرل، ضلع شرقی، ملیر، کیماڑی اور غربی کے گراؤنڈز میں ڈرائیو تھروویکسی نیشن سینٹر بنائے…

مزید پڑھیں
صحت 

ویکسی نیشن سینٹرز پر رش کورونا پھیلاؤکا خطرہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) صدر پاکستان اسلامک میڈیکل ایسو سی ایشن ڈاکٹر عبداللہ متقی نے کہا ہے کہ ویکسی نیشن سینٹرز پر بڑھتا رش کورونا وائرس کے بڑھنے کا سبب بن سکتا ہے۔پروفیسر عبداللہ متقی نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت ویکسی نیشن سینٹرز کی تعداد میں خاطرخواہ اضافہ کرے اور کچھ عرصہ کے لئے صرف مخصوص ویکسی نیشن سینٹرز کے اوقات کار بڑھانے کے بجائے شہر میں قائم تمام ویکسی نیشن سینٹرز کو 24 گھنٹے کے لئے کھول دے تاکہ ان مراکز پربڑھتے ہوئے رش میں کمی آ سکے۔انہوں…

مزید پڑھیں