جمعرات, 17 جمادى الآخرة 1443ھ 20, جنوری 2022
بزنس 

وفاقی کابینہ نے منی بجٹ کی منظوری دے دی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے منی بجٹ کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں منی بجٹ کے حوالے سے کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے کابینہ کو فنانس بل کے حوالے سے بریفنگ کی۔ وفاقی کابینہ نے سفارشات کے ساتھ منی بجٹ کی منظوری دے دی جس کی تصدیق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے کی گئی ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے فنانس بل کی منظوری دے دی جسے اب قومی اسمبلی میں پیش کیا…

مزید پڑھیں
بزنس 

حکومت بجلی کی قیمت میں 4.33 روپے اضافہ کررہی ہے، شیری رحمان

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں حکومت بجلی کی قیمت میں 4.33 روپے اضافہ کر رہی ہے جس سے صارفین پر 40 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ڈالا جائے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شیری رحمان نے کہا کہ غریب عوام کو “رلیف پیکج” دینے کے دعویدار آئے دن ان پر مہنگائی کا بم گراتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیا صارفین مہنگی ایل این جی سے بجلی پیدا کرنے کے ذمہ دار ہیں؟…

مزید پڑھیں
بزنس 

ایک تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ

ملک میں آج ایک تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے بڑھ کر 1 لاکھ 26 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 79 روپے بڑھ کر 1 لاکھ 8 ہزار 196 روپے ہوگئی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 12 ڈالر اضافے سے 1817 ڈالر فی اونس ہے۔

مزید پڑھیں
بزنس 

پاکستان سے سبزیوں کی برآمدات میں 31 فیصد سے زائد کا اضافہ

رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران پاکستان سے سبزیوں کی برآمدات میں 31 فیصد سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی 22-2021 کے ابتدائی 5 ماہ (جولائی تا نومبر)کے دوران پاکستان نے 10 کروڑ 14 لاکھ ڈالرز سے زائد مالیت کی سبزیاں برآمد کیں۔ گزشتہ سال کے ابتدائی 5 ماہ میں سبزیوں کی برآمدات کا حجم 7 کروڑ 71 لاکھ ڈالر سے زائد تھا۔ اس طرح گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں سال سبزیوں کی برآمدات میں 31 فیصد…

مزید پڑھیں
بزنس 

سونے کی فی تولہ قیمت میں 50 روپے کی کمی

ملک میں مسلسل دو روز کے دوران مجموعی طور پر 850 روپے اضافے کے بعد آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 50 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 26 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کے دام 43 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 8 ہزار 110 روپے ہیں۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 5 ڈالر کم ہو کر…

مزید پڑھیں
بزنس 

ملک میں ماہانہ مہنگائی کی شرح 11.5 فیصد تک جا پہنچی، رپورٹ جاری

وزارت خزانہ نے ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی ہے جس میں مہنگائی میں اضافے کی تصدیق کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران ترسیلات زر، نان ٹیکس آمدنی اور براہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ 22-2021 کے پہلے 5 ماہ کے دوران برآمدات، درآمدات، ایف بی آر محصولات اور بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔ وزارت خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے…

مزید پڑھیں
بزنس 

حکومت نے گزشتہ ماہ کتنا قرضہ لیا؟ دستاویز سامنے آگئی

اسلام آباد:  حکومت کے غیر ملکی قرضوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ جیونیوز کو موصول دستاویز کے مطابق حکومت نے جولائی سے نومبر تک 4 ارب 69 کروڑ90 لاکھ ڈالرکا غیر ملکی قرض لیا جس میں صرف نومبر میں 80 کروڑ 23 لاکھ ڈالرز کا غیرملکی قرض لیا گیا۔ دستاویز میں بتایا گیا ہےکہ 5 ماہ میں غیرملکی کمرشل بینکوں سے ایک ارب 52 کروڑ 29 لاکھ ڈالرقرض لیا گیا جب کہ غیرملکی مالیاتی اداروں سے ایک ارب 99 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کا قرضہ لیا گیا۔ اس کے…

مزید پڑھیں
بزنس 

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے19 کروڑ 50 لاکھ ڈالرزقرضے کی منظوری دے دی

پاکستان اورعالمی بینک کے درمیان معاہدہ طے پا گیا جس کے بعد عالمی بینک پاکستان کو19 کروڑ 50 لاکھ ڈالرزقرض دے گی۔ معاہدے پر سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن میاں اسد حیاء الدین نے دستخط کئے، ورلڈ بنک کے آپریشنز منیجر انجم احمد نے ورلڈ بنک کی جانب سے معاہدوں پر دستخط کئے گئے جبکہ حیسکو، میپکو اور پیسکو کے نمائندوں نے منصوبے کے معاہدوں پر دستخط کئے۔ عالمی بینک کے مطابق پاکستان کو قرض کے لیے منظور کی گئی رقم توانائی کے شعبے میں بہتری کے لئے استعما ل کی…

مزید پڑھیں
بزنس 

حکومت نے منی بجٹ پاس کرانے کی تیاری کرلی

اسلام آباد: حکومت نے منی بجٹ پاس کرانے کی تیاری کرلی۔ ترجمان مشیر خزانہ کے مطابق 12 جنوری کو آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوگا جس میں چھٹا جائزہ پیش کیا جائے گا۔ حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ پاکستان 12 جنوری سےقبل آئی ایم ایف کی پیشگی شرائط پوری کرےگا اور منی بجٹ فنانس بل کے ذریعے پاس کرایا جائے گا جب کہ اسٹیٹ بینک کا قانون بھی پارلیمنٹ کے ذریعے پاس ہوگا۔ حکام کے مطابق منی بجٹ کے ذریعے 350 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ واپس…

مزید پڑھیں
بزنس 

سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

کاروباری ہفتے کے  تیسرے روز  سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 25 ہزار    300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 129 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 7 ہزار 424 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر کمی سے 1789 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا…

مزید پڑھیں