جمعہ, 10 صفر 1443ھ 17, ستمبر 2021
بزنس قومی خبریں 

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان

ملک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی برقرار رہا، جہاں انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر 19 پیسے مہنگا ہوا ہے. انٹربینک میں کاروبار کی بندش پر ڈالر کی قدر 164 روپے 19 پیسے ہے۔ اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20 پیسے اضافے سے 164 روپے 50 پیسے ہے۔

مزید پڑھیں
بزنس 

بجلی بحران کاخطرہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے 6 پاور پلانٹس کی بندش کا فیصلہ کرلیا۔قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات میں جواب دیتے ہوئے وزارت توانائی کا کہنا تھاکہ 6 پاور پلانٹس کی بندش سے 1796میگا واٹ بجلی کی کمی ہوگی۔وزارت توانائی کا کہنا تھاکہ لاکھڑا اور کوٹری پاور پلانٹس لائسنس منسوخ ہونے پر غیر فعال ہیں۔وزارت توانائی کے مطابق موجودہ دور میں 3 ہزار میگا واٹ بجلی کی پیداوار میں اضافہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں
بزنس 

تین ماہ کیلئے بجلی مہنگی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک): نیپرا نے کے الیکٹرک کے چھ ماہ کا ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے تحت 3 ماہ کیلئے کے الیکٹرک ٹیرف میں اضافہ کردیا گیا۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق تین ماہ کیلئے کے الیکٹرک ٹیرف میں اضافہ اور تین ماہ کیلئے کمی کی گئی۔نیپرا نے کہا ہے کہ جنوری 2021ء کے ایف سی اے کی مد میں 1 روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافہ، فروری میں…

مزید پڑھیں
بزنس 

سی این جی پھر مہنگی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سی این جی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔صدر آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ کے مطابق پنجاب میں فی لیٹر 5 روپے اور سندھ میں 8 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پنجاب میں سی این جی 112 روپے لیٹر جب کہ سندھ میں 148 روپے کلو ہوگئی۔صدر آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ نے انٹرنیشنل مارکیٹ میں ایل این جی کی قیمت میں اضافہ اور روپے کی بے قدری قیمت بڑھانے کی…

مزید پڑھیں
بزنس 

مہنگائی میں مزید اضافہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیئے گئے ہیں جن کے مطابق جولائی 2021 مہنگائی کی شرح 8.40 فیصد رہی اور جون کی نسبت جولائی میں مہنگائی 1.34 فیصد بڑھی ہے۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق شہروں میں آلو 16.17 فیصد، پھل 13.93 فیصداور ٹماٹر21.82سستے ہوئے جبکہ چکن 13.02 فیصد، سبزیاں 6.63 فیصد اور دال مونگ 20.75 فیصد سستی ہوئی ہے۔شہروں میں انڈے 24.07، چینی 23.01اور آٹا 14.92 فیصد مہنگا ہواجبکہ خوردنی گھی 32.85 اور کوکنگ آئل 31.70 فیصد مہنگا ہوا ہے۔…

مزید پڑھیں
بزنس 

پاکستان سستا ترین ملک

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ رہن سہن کے اخراجات میں پاکستان سستا ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔فرخ حبیب کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں ورلڈ پاپولیشن ریویو کے جاری کئے گئے اعداد و شمار شیئر کئے گئے ہیں۔فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ورلڈ پاپولیشن ریویو نے دنیا میں رہن سہن کے اخراجات کی رپورٹ2021ء جاری کر دی ہے، رہن سہن کے اخراجات میں پاکستان سستا ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔وزیرِ مملکت…

مزید پڑھیں
بزنس 

ریلوے آخری حد تک پہنچ چکا

لاہور(مانیٹرنگ ڈسیک)وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان ریلوے اپنی آخری حد تک پہنچ چکا ہے۔لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو میں اعظم سواتی نے کہا کہ ریلوے میں سب چور نہیں، چھوٹے سے مافیا نے معاملہ بگاڑا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریلوے سے کسی ایک ملازم کو بھی نہیں نکالا جائے گا، ریلوے کو چلانے کا ایک ہی حل ہے کہ اسے آؤٹ سورس کیا جائے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ریلوے میں 30 فیصد چوری ہے، سال میں ڈھائی ارب کی بجلی چوری…

مزید پڑھیں
بزنس 

ملکی تاریخ کی مہنگی ایل این جی خریداری کے سودے طے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی جریدے بلوم برگ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے مہنگی ایل این جی خریداری کے سودے طے ہوگئے، خریدے گئے ایل این جی کے 4 کارگو کا ریٹ 15 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سے بھی زیادہ ہے۔ عالمی جریدے بلوم برگ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں بجلی کے بحران سے بچنے کے لئے پاکستان نے مہنگی درآمدی ایل این جی کے سودے کر لئے، حکومت کی توقع تھی کہ ایل این جی کی…

مزید پڑھیں
بزنس 

ڈاکٹر عشرت حسین کا استعفی ٰدینے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری ڈاکٹر عشرت حسین نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم آفس میں ایک بااثر شخصیت کے ساتھ اختلافات کے باعث استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت پیش رفت سے مطمئن نہیں۔ وزیراعظم آفس نے ڈاکٹر عشرت کو کارکردگی بہتر کرنے…

مزید پڑھیں
بزنس 

34 ٹرینوں کی نجکاری

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ریلوے کی 34 مسافر ٹرینوں کی نجکاری کردی گئی۔ ٹرینوں کی نجکاری کے حوالے سے موصول ہونے والی 17 مسافرٹرنیوں کی فنانشل بڈ کھول دی گئی، نجکاری میں نجی کمپنیوں کی عدم دلچسپی کے باعث 17 ٹرنیوں میں سے 11 مسافر ٹرینوں کی سنگل بڈ آگئی، 6 ٹرینوں کیلئے ایک سے زائد کمپنیوں نے بولی دی۔17 میں سے پاکستان ریلوے کی کمپنی پراکس نے 8 ٹرینیں حاصل کی ہیں جن میں تیز گام، ہزارہ، ملت،قراقرم، پاکستان، سبک رفتار اور لاثانی ایکسپریس شامل ہیں۔ قراقرم ٹرین کیلئے 184، تیزگام…

مزید پڑھیں