جمعرات, 17 جمادى الآخرة 1443ھ 20, جنوری 2022
بین الاقوامی خبریں 

بنگلا دیشی اداکارہ کی بوری بند لاش برآمد

لاپتہ بنگلا دیشی اداکارہ رائما اسلام شمو کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے جس کے بعد اداکارہ کے شوہر کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیشی اداکارہ رائما اسلام شمو کی بوری بند لاش ڈھاکا کے علاقے کیرانی گنج میں ایک پل کے قریب پائی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ کیرانی گنج کے مقامی افراد نے پولیس کو بوری بند لاش کی برآمد ہونے کی اطلاع دی۔ پولیس کے مطابق بنگلا دیشی اداکارہ رائما اسلام شمو کو بےدردی سے قتل کیا گیا کیونکہ اُن…

مزید پڑھیں
قومی خبریں 

’فائل نہیں ہے تو عدالت کیا کرنے آئے ہیں؟‘

جسٹس حسن اظہررضوی نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایس بی سی اے سے مکالمے میں کہا کہ آپ کے پاس فائل نہیں ہے توعدالت میں کیا کرنے آئے ہیں؟ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پی این ٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میں غیر قانونی پورشنز سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزارایوب نے عدالت سے کہا کہ چھ سو گز کے پلاٹ کو90 گز کے ٹکڑوں میں غیر قانونی طور پرتقسیم کیا گیا ہے۔ ہر پلاٹ پر دو منزلیں تعمیر کی گئیں ہیں جبکہ جزوی طور پر تیسری منزل بھی تعمیرکی گئی…

مزید پڑھیں
قومی خبریں 

ادارہ شماریات نے ساتویں مردم شماری کیلئے 5 ارب مانگ لیے

اسلام آباد: ادارہ شماریات نے ساتویں مردم شماری کے لیے 5 ارب روپے مانگ لیے۔ مردم شماری ایڈوائزری کمیٹی نےڈیجیٹل مردم شماری کے حوالے سے اپنی سفارشات تیارکرلی ہیں اور کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی آج فنڈز فراہمی کی منظوری دے گی۔ ذرائع مردم شماری ایڈوائزری کمیٹی کے مطابق نئی مردم شماری ڈیجیٹل طریقے سے کی جائے گی، ملک میں تمام بلاکس کی سطح تک اسٹرکچر کی جیو ٹیگنگ کی جائے گی اور ڈیجیٹل مردم شماری میں ہر بلاک کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ کی جائے گی۔ ذرائع کا کہناہےکہ ڈیجیٹل…

مزید پڑھیں
بین الاقوامی خبریں 

کرہ ارض ایک بار پھر فنا کے خطرے سے دوچار، تحقیق

بنی نوع انسان کی جانب سے کی جانے والی سرگرمیوں کے نتیجے میں زمین چھٹی بار معدومیت کی طرف بڑھ رہی ہے۔ اس بات کا انکشاف سائنس جریدے بایو لوجیکل ریویو میں ہوائی یونیورسٹی کی جانب سے شایع ہونے والی تحقیق میں ہوا۔ ریسرچ کے مطابق زمین 5 بار قدرتی مظاہر کی وجہ سے معدومیت کا شکار ہوچکی ہے۔ چھٹی بار روئے زمین پر ہونے والی معدومیت کے پیچھے کسی قدرتی آفت کا نہیں بلکہ انسانی سرگرمیوں کا ہاتھ ہوگا۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس تحقیق میں بہت…

مزید پڑھیں
انٹرٹینمنٹ 

زین ملک نے جیجی حدید کو دھوکا دیا؟

برطانوی گلوکار زین ملک کے بارے میں یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ اُنہوں نے اپنی پارٹنر جیجی حدید کو دھوکا دیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اداکارہ ابی کلارک نے اپنے ایک دوست کو زین ملک کے بارے میں بتایا تھا کہ زین کے ان کے ساتھ بہت اچھے قریبی تعلقات تھے‘۔ ابی کلارک نے مزید بتایا کہ’ زین کے ساتھ اُن کا تعلق بالکل ففٹی شیڈز آف گرے جیسا تھا اور وہ زین ملک کو اپنا مسٹر گرے کہتی تھیں، دونوں نے ساتھ میں بہت اچھا وقت…

مزید پڑھیں
قومی خبریں 

سانحۂ مری: ہائی وے ڈپارٹمنٹ نے ذمے داری ٹریفک پولیس پر ڈال دی

ملکۂ کوہسار مری میں پیش آنے والے سانحے پر پنجاب ہائی وے ڈپارٹمنٹ کی رپورٹ موصول ہو گئی جس کے مطابق پنجاب ہائی وے اتھارٹی نے سانحۂ مری کی ذمہ داری ٹریفک پولیس اور انتظامیہ پر ڈال دی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سانحے کی رات کلڈانہ باڑیاں روڈ پر ٹریفک پولیس کا کوئی اہلکار موجود نہیں تھا، اس روڈ پر گاڑیوں کی کئی قطاریں لگنے سے ٹریفک جام ہوا۔ پنجاب ہائی وے ڈپارٹمنٹ کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ ہائی وے ڈپارٹمنٹ کی گاڑیاں ٹریفک میں پھنس…

مزید پڑھیں
کھیل 

محمد حسنین کا بالنگ ایکشن مشکوک قرار

پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان فاسٹ بالر محمد حسنین کا بالنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق  محمد حسنین آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں امپائرز کی جانب سے رپورٹ کیے جانے کے بعد اپنے بولنگ ایکشن   کا  ٹیسٹ کروائیں گے۔محمد حسنین لاہور میں آئی سی سی سے منظور شدہ بائیو مکینکس لیبارٹری میں ٹیسٹ سے گزریں گے۔کیریبئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں 155 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیندکرنے والے 21 سالہ محمد حسنین  نے رواں برس بگ بیش لیگ میں ڈیبیو کیا…

مزید پڑھیں
بزنس 

ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔ انٹربینک میں ڈالر 26 پیسے مہنگاہوکر 176 روپے 18 پیسے پربند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 178 روپے پربرقرار ہے۔ دوسری جانب ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں
انٹرٹینمنٹ 

بشریٰ انصاری نے مرحومہ بہن کے شو کے ریلیز کا اعلان کردیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ بشریٰ انصاری نے مرحومہ بہن سنبل شاہد کے شو کی ریلیز کے حوالے سے اعلان کردیا۔ بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں سنبل شاہد اور نیلم کو ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے گزشتہ روز شیئر کی گئی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ میری پیاری بہن سنبل اور نیلم کا شو 18 تاریخ دن دو بجے ریلیز کیا  جائے گا۔ انہوں نے شو کے حوالے سے مزید نہیں بتایا…

مزید پڑھیں
بین الاقوامی خبریں 

ٹھٹھرتی ٹھنڈ سے بچنے کیلئے بلیوں نے مہنگی سیٹلائٹ ڈش پر قبضہ کرلیا

اسٹار لنک سیٹلائٹ ڈش کے صارفین ہوجائیں ہوشیار کیوں کہ ٹھٹھرتی ٹھنڈ سے بچنے کے لئے بلیاں اس پر قبضہ کرنے کا سوچ سکتی ہیں۔ اسٹار لنک سیٹلائٹ ڈشز میں سرد برفیلے موسم میں خود کو گرم کرنے کی ایک مفید خصوصیت ہوتی ہے جب کہ یہ جدید ہونے کے ساتھ بہت مہنگی بھی ہے۔ جیسا کہ سب کو معلوم ہے کہ بلیوں کو بھی خود کو گرم رکھنے کے لئے اس جیسی گرم جگہیں ہی پسند ہوتی ہیں، بلیوں کو اس سیٹلائٹ نے خود کی طرف راغب کیا جس…

مزید پڑھیں