منگل, 5 ذو القعدة 1442ھ 15, جون 2021
قومی خبریں 

کراچی، پویلین اینڈ کلب کو 2روز میں گرانے کا حکم

سپریم کورٹ نے کراچی میں الہ دین پارک سے متصل پویلین اینڈ کلب اور پارک کے شاپنگ سینٹر کو 2 روز میں گرانے کا حکم دے دیا۔پیر 14جون کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تجاوزات سے متعلق کیسز کی سماعت ہوئی، جس میں چیف جسٹس گلزار احمد نے الہ دین پارک سے متصل پویلین اینڈ کلب کو غیر قانونی قرار دیا۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ غیر قانونی طور پر زمین کو کنورٹ کرکے کمرشل کردیا گیا، لہٰذا پولیس اور رینجرز کی مدد سے فوری کارروائی کی جائے۔سپریم کورٹ نے راشد…

مزید پڑھیں
کھیل 

تین میچ کی پابندی، 5 لاکھ ٹکہ جرمانہ

ڈھاکہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلادیش کے اسٹار کھلاڑی شکیب الحسن ایک ہی میچ میں دو مرتبہ آن فیلڈ امپائر کے فیصلے پر اپنا غصہ نکالنے کے باجود بڑی پابندی سے بچ گئے۔وہ ڈھاکا پریمیئر لیگ کے تین میچ نہیں کھیل سکیں گے، جبکہ پانچ لاکھ ٹکہ جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ڈھاکہ پریمیئر لیگ میں شکیب الحسن محمڈن اسپورٹنگ کلب کی نمائندگی کررہے ہیں۔جمعے کو ابہانی لمیٹڈ کے خلاف میچ کے دوران ایک موقع پر شکیب الحسن کی گیند پر امپائر نے بیٹسمین کو ناٹ آؤٹ قرار دیا تو شکیب الحسن نے پاؤں…

مزید پڑھیں
سیاست 

سندھ کیلئے عدالت سے بڑا مطالبہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کو 1500 سو ارب روپے ملے لیکن نظر نہیں آرہا کہاں لگے، وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے سندھ میں بلدیاتی ادارے بحال کرنے کی اپیل کر دی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے الزام عائد کیا ہے کہ سندھ کو 2 سال میں 15، 16 سو ارب روپے ملے ہیں لیکن نظر نہیں آرہا وہ کہاں لگے ہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ اگر ہم مراد علی شاہ اینڈ کمپنی پر بیٹھے رہے تو اگلے کئی سال میں…

مزید پڑھیں
قومی خبریں 

ڈھرکی حادثہ،بڑا انکشاف

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ملت اور سرسید ٹرین حادثے کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ لیگج وین میں حد سے زیادہ سامان ہونے سے ٹریک پر بوجھ پڑا جو حادثہ کا سبب بنا۔ڈہرکی کے قریب رتی ریلوے اسٹیشن پر ملت اور سرسید ایکسپریس ٹرین حادثے کے حوالے سے مکمل حقائق سامنے لانے والی لیگج وین کا روٹ سی ای او کے احکامات کے باجود تبدیل کرکے ردوبدل کئے جانے کی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ گریڈ21 کے فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر ریلوے نے حادثہ لیگج وین میں بک کئے گئے سامان کی ایگزمینشن…

مزید پڑھیں
صحت 

کورونا کی چوتھی لہر کا خطرہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا خدشہ ظاہر کردیا۔کراچی میں عذرا پیچوہو کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم اور کورونا ویکسین کی صورتحال پر اجلاس ہوا۔اس موقع پر صوبائی وزیر صحت نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا خطرہ ہے۔انہوں نے کہاکہ تمام اضلاع میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے، جسے مزید بڑھایا جائے۔ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے مزید کہا کہ ڈیلٹا ویرینٹ کے پیش نظر ویکسین کا دائرہ بڑھایا جائے۔اْن کا کہنا…

مزید پڑھیں
انٹرٹینمنٹ 

فون اور سوشل میڈیا سے دوری

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ عروہ حسین نے کہا کہ وہ سوشل میڈیا کا استعمال صرف ضرورت کے تحت کرتی ہیں۔انہوں نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے خود کو نہ تو فون اور نہ ہی سوشل میڈیا کا عادی بنایا ہے۔ لیکن وہ صرف کام کی صورت میں دونوں چیزوں کا استعمال کرتی ہیں۔عروہ حسین نے کہا کہ ان کے قریبی دوست بھی ان کی اس عادت سے نالاں ہیں کہ وہ کئی دن تک ان کے پیغامات نہیں دیکھتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ انہیں لگتا ہے فون…

مزید پڑھیں
بزنس 

یکم جولائی سے متعدد اشیاء سستی ہوجائینگی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)آئندہ مالی سال 2021-22 کا بجٹ پیش کئے جانے کے بعد یکم جولائی سے ملک بھر میں متعدد اشیاء سستی ہو جائیں گی۔بجٹ دستاویزات کے مطابق یکم جولائی سے ملک میں ادویات کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔اس کے علاوہ مقامی سطح پر تیار ہونے والے موبائل فونز کی قیمتوں میں بھی کمی آئے گی۔ 850 سی سی تک کی کاروں کی قیمت بھی سستی ہو گی۔ہیوی موٹر سائیکل، مقامی سطح پر تیار ہونے والے ٹریکٹربھی سستے ہوں گے۔مزید یہ کہ آم، کینو، سیب سمیت پھلوں کے جوس سستے…

مزید پڑھیں
کھیل 

پی ایس ایل میں فاسٹ باؤلنگ معیار بہتر

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے کرکٹر صہیب مقصود کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کی لیگ میں پاکستان سپر لیگ اور بگ بیش لیگ میں فاسٹ بولنگ کو بہترین شمار کروں گا، پاکستان سپر لیگ میں کئی ایسے نوجوان ہیں جو 140 کلو میٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار میں بولنگ کرتے ہیں اس لیے میں پاکستان سپر لیگ میں فاسٹ بولگ کو ٹاپ پر قرار دوں گا۔ 26 ایک روزہ انٹر نیشنل اور 20 ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں پاکستان کی…

مزید پڑھیں
قومی خبریں 

مشکل وقت گزر گیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماجہانگیرترین اور ان کے بیٹے علی ترین کے وکیل نے منی لانڈرنگ اور کارپوریٹ فراڈ کیس میں درخواست ضمانت واپس لے لی، درخواست واپس لینے کی بنیاد پر عدالت نے درخواستیں نمٹا دیں، جہانگیر ترین نے عدالت میں کہاکہ خدا کا شکر، یہ مشکل وقت تھا گزر گیا۔منی لانڈرنگ اور کارپوریٹ فراڈ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور علی ترین عبوری ضمانت مکمل ہونے پر لاہور کی سیشن عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت میں وکیل جہانگیر ترین نے کہاکہ ہم منی…

مزید پڑھیں
صحت 

صحت کیلئے 28 ارب روپے مختص

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وفاقی وزارت صحت کے لئے 28 ارب روپے اور کورونا وبا سمیت دیگر ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے 100 ارب روپے رکھے ہیں۔آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عالمی وبا کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے ایک ارب ڈالر خرچ ہوں گے۔ جون 2022 تک 1o کروڑ افراد کی کورونا ویکسی نیشن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ رواں سال وفاقی وزارت صحت کے لئے مختص رقم میں سے صرف 39 فیصد فنڈز خرچ ہو…

مزید پڑھیں