بابر اعظم پی ایس ایل کی تیاریوں میں مصروف

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی تیاریاں شروع کر دیں۔

کپتان بابر اعظم نے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں بیٹنگ پریکٹس کی، بابر اعظم نے مین پچ پر پاور ہٹنگ کی پریکٹس بھی کی۔

پریکٹس کے لیے وہاب ریاض ، نسیم شاہ اور محمد نواز بھی موجود تھے۔

بیٹنگ کوچ این ایچ پی سی محمد یوسف نے بابر اعظم کو پریکٹس کروائی۔

 بابر اعظم کی بیٹنگ دیکھنے کے لیے گراؤنڈ میں فینز کی بڑی تعداد موجود تھی۔