علی گل پیر نے منگنی کر لی

پاکستان کے معروف اداکار، گلوکار، کامیڈین و کونٹینٹ کرئیٹر علی گُل پیر کی منگنی ہو گئی ہے۔

پاکستانی ہر دلعزیز فنکار علی گُل پیر کی منگنی کی تصویریں اور منگیتر کو انگوٹھی پہناتے ہوئے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، علی گُل پیر گزشتہ شام ہونے والی منگنی کی تقریب میں نہایت خوش گوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔

علی گُل پیر نے اپنی منگنی کی تقریب کے لیے کریم رنگ کے قومی لباس اور شال کا انتخاب کیا ہے جبکہ اُن کی منگیتر نے ہلکے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

علی گُل پیر کی جانب سے تو تا حال اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر کوئی تصویر یا اپنی منگنی سے متعلق کوئی خبر شیئر نہیں کی گئی ہے مگر سوشل میڈیا وائرل پوسٹس پر اُن کے مداحوں و فالوورز کی جانب سے اُنہیں دی جانے والی   ڈھیر ساری مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔