عاطف اسلم کے نئے ڈرامے کی سینیما میں رونمائی کی رنگا رنگ تقریب

پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم کے نئے ڈرامے ’سنگ ماہ‘ کی رونمائی کی رنگا رنگ تقریب نے سوشل میڈیا پر چار چاند لگادیئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز گلوکار عاطف اسلم کے نئے ڈرامے کی پہلی قسط کو کاسٹ اور دیگر شوبز شخصیات کے لئے پریمئر کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔

اس پریمئر تقریب کے دوران ڈرامے کی کاسٹ اور دیگر شوبز شخصیات کو دیکھا گیا تھا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی نظر آرہی ہیں۔

خیال رہے کہ گلوکاری کی دنیا میں اپنی مقبولیت کے بعد ادکاری کی دنیا میں قدم رکھتے ہوئے پہلی بار ایک پاکستانی فلم میں کام کیا تھا جس کے بعد انہوں نے چھوٹے پردے پر بھی اپنے کیریئر کا آغاز کردیا ہے۔

اس حوالے سے عاطف اسلم نے اپنے انسٹاگرام پر بھی پوسٹ جاری کی تھیں جس میں انہوں نے اپنے مداحوں اس سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

علاوہ ازیں ملک بھر میں عاطف اسلم کے ڈرامے کی پہلی قسط کو سینیما گھون کی زینت بیانا جائیگا جو کہ عام شہریوں کے لئے ٹکٹ کے عوض دیکھایا جائیگا۔