سانس لیتی اور حرکت کرتی ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کیسنگ!

بازار میں آپ نے انتہائی خوبصورت اور جدید ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کیسنگ دیکھی ہوگی لیکن سائبرپاور نامی کمپنی نے اسے ایک اور خوبصورت روپ دیا ہے۔ اس میں کسینگ پر کاڑھی گئی جیومیٹریکل اشکال حرکت کرتی ہیں اور یہ عمل کمپیوٹر کو ٹھنڈا بھی رکھتا ہے۔

اگرچہ یہ منظر دیکھنے میں بھلا لگتا ہے لیکن یہ محض جمالیاتی شو پیس نہیں بلکہ کمپیوٹر کیسنگ کے تکونے سرے کھلتے اور بند ہوتے ہیں۔ اس طرح گرم ہوا باہر اور ٹھنڈی ہوا اندر جاتی ہے۔ یہ تمام عمل خودکار انداز میں ہوتا ہے۔

کیسنگ کی ایک طرح 18 ڈیزائن ایسے بنائے گئے ہیں جو کھڑکیوں کی طرح کھلتے اور بند ہوتے ہیں جس پر دیکھنے والوں کو ایسا لگتا ہے کہ گویا کیسنگ زندہ ہے اور سانس لے رہی ہے۔ ہر کھڑی میں لگی باریک موٹریں کچھ اسطرح مل کر حرکت کرتی ہیں کہ لگتا ہے کہ کمپیوٹر سانس لے رہا ہے۔