حبا اور آریز کی ملاقات کیسے ہوئی تھی؟ اداکار نے بتادیا

گزشتہ روز مایوں کی تقریب سے حبا بخاری اور آریز احمد کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے۔

اس حوالے سے اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ بھی جاری کی تھی اور اپنے مداحوں کو اپنی شادی کے متعلق آگاہ کیا تھا۔بعدازاں اداکار آریز احمد نے بھی ایک پوسٹ جاری کی ہے جس میں دونوں کو مایوں کی رسم پوری کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔

اس تصویر کے ساتھ اداکار نے بتایا ہے کہ ہمارا مایوں بھی تمہاری اور میری ملاقات کی طرح ہوا ہے، اچانک اور خوبصورت۔

علاوہ ازیں اداکارہ حبا بخاری نے بھی مایوں کی تقریب میں اپنی اور آریز کی ساتھ لی جانے والی تصاویر شیئر کی ہیں۔

خیال رہے کہ اداکارہ حبا بخاری اور آریز احمد کی مایوں کی تقریب چھوٹے پیمانے اور بہت سادگی سے منعقد کی گئی تھی جس میں ان کے قریبی دوست اور گھر والے شامل ہوئے تھے۔