کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے سے زائد اضافے کا امکان

کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے-الیکٹرک کے صارفین کے لیے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 80 پیسے مہنگی جبکہ نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 75 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ 23 دسمبر کو کے-الیکٹرک نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کے تحت بجلی کے نرخوں میں 5 روپے 50 پیسے اضافہ کرنے کی اجازت طلب کی تھی۔

کے-الیکٹرک نے جولائی سے ستمبر کے لیے 5 روپے 18 پیسے اور نومبر کے لیے 32 پیسے اضافے کی درخواست دی تھی۔

جس پر سماعت کرتے ہوئے نیپرا نے آج کے-الیکٹرک کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا جو اعدادو شمار کا جائزہ لینے کے بعد جاری کیا جائے گا-