شین وارن موٹر سائیکل حادثے میں زخمی


آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر شین وارن موٹر سائیکل حادثے میں زخمی ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق شین وارن اپنے بیٹے کے ہمراہ موٹر سائیکل چلارہے تھے کہ بائیک سلپ پونے کی وجہ سے وہ حادثے کا شکار ہوگئے۔

شین وارن کو ابتدائی طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سابق کرکٹر کو موٹر سائیکل کے ساتھ گھسیٹنے کی وجہ سے کافی چوٹیں آئی ہیں۔

رپورٹس میں اس بات کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ حادثے کے وقت شین وارن جو موٹر سائیکل چلارہے تھے اس کا وزن 300 کلوگرام تھا۔

سابق لیگ اسپنر کی ٹانگوں، ٹخنوں اور دیگر حصوں پر چوٹیں آئی ہیں تاہم انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے