بھارت اپنے مقصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا، شہریار آفریدی

چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ بھارت اپنے مقصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔

فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پرکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا کہ بھارت اپنے مقصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین پرتشدد کے خاتمے کا دن منایا جا رہا ہے، بھارت کشمیر کی ماؤں بہنوں پر تشدد کو بطور ہتھیار استعمال کررہا ہے۔

چیئرمین پارلیمانی کمیٹی کشمیر کا کہنا تھا کہ  آزادی کی آواز کو خاموش کرنے کیلئے جیلوں میں بند کشمیری خواتین پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔