بحریہ ٹاؤن: گھر میں آتشزدگی، 2 افراد جاں بحق

بحریہ ٹاؤن کے پاس ازمیر ٹاؤن کے علاقے میں گھر میں آتشزدگی کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آگ لگنے کے باعث 12 سالہ فرح اور 35 سالہ الیاس جھلس کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔

 واضح رہے کہ ریسکیو حکام کی جانب سے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔