ترکی کی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں کم ترین سطح پر آگئی

ترکی کی کرنسی  لیرا  ڈالر کے مقابلے میں کم ترین سطح پر آگئی ہے۔

میڈیا کے مطابق ترکی کی کرنسی لیرا ڈالر کے مقابلے میں 15 فیصد کم ہوکر 13.45 کی ریکارڈ کم ترین سطح پر آچکی ہے۔

ترکی کے صدر طیب اردگان کی جانب سے حالیہ تیز شرح میں کٹوتیوں کا دفاع کرنے اور وسیع پیمانے پر تنقید اور راستہ تبدیل کرنے کی درخواستوں کے باوجود اپنی ‘آزادی کی معاشی جنگ’ جیتنے کے عزم کا اظہار کرنے کے بعد  ترکی کی کرنسی لیرا اپنے دوسرے بدترین سطح پر آ کر منگل کو 15 فی صد گر گئی ہے۔

بہت سے ماہرین اقتصادیات نے شرحوں میں کمی کو لاپرواہی قرار دے دیا ہے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے سیاست دانوں نے قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ بھی کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کرنسی کے گرنے کی وجہ سے ترکی شہریوں کے گھریلو بجٹ اور مستقبل کے منصوبے متاثر ہو رہے ہیں۔