آصف علی زرداری کی عبوری ضمانت میں 14 دسمبرتک توسیع

احتساب عدالت اسلام آباد نےآصف علی زرداری کی عبوری ضمانت میں 14 دسمبر تک توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سےعدالت میں آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت پر جواب جمع کرادیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد نے آصف علی زرداری کی عبوری ضمانت میں 14 دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے نیب اور فاروق ایچ نائیک سے دلائل طلب کرلیے۔

نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آصف علی زرداری امریکا میں پراپرٹیز پر جاری نیب تحقیقات میں مطلوب نہیں۔ تاحال آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے۔

امریکا میں پراپرٹیز پر آصف زرداری کے خلاف نیب تحقیقات کررہا ہے۔

نیب کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کو طلب کیا نہ ہی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا کہا۔

دوسری جانب احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق صدرآصف  زرداری اوردیگر کے خلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی کی بھی سماعت ہوئی۔

جج اعظم خان کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیرکارروائی کے 13 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔