کراچی شہر میں رات سے سرد ہواؤں کا سلسلہ جاری


کر
اچی شہر میں رات سے سرد ہواؤں کاسلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ پیر 22 نومبر کو شہر کا درجہ حرارت صبح کے وقت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس وقت 10کلومیٹرفی گھنٹے کی رفتارسے ہوا چل رہی تھی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کا کم سےکم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 33 فیصد ہے اور دن میں درجہ حرارت32 سے33  ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ دن میں ہوا20 سے25 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتارسے چلے گی۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا ہے کہ دن میں موسم خشک اور رات میں سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے