سشانت سنگھ راجپوت کے 5 رشتے دار ٹریفک حادثے میں ہلاک

آنجہانی بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے 5 رشتے دار ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

\ریاست بہار کے ضلع لکھی سرائی میں ایک گاڑی مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 5 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

واقعے منگل کی صبح پیش آیا جب یہ لوگ ہریانہ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس او پی سنگھ کی بہن کی آخری رسومات میں شرکت کے بعد پٹنہ سے جاموئی واپس آرہے تھے۔

خیال رہے کہ اوپی سنگھ کی اہلیہ آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی بہن ہیں اور ہلاک ہونے والے تمام افراد اداکار کے دور کے رشتے دار تھے۔

ہلاک ہونے والوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ حادثے میں گاڑی بھی بری طرح تباہ ہوگئی۔