ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بابر اعظم ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کے کپتان مقرر

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا کپتان مقرر کردیا گیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی جانب سے اعلان کردہ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں بابر اعظم کے علاوہ تین آسٹریلین ، دو انگلش، دو سری لنکن ، دو جنوبی افریقی اور ایک کیوی کھلاڑی شامل ہیں ۔
پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی بطور بارہویں کھلاڑی ٹیم میں شامل ہیں۔ٹیم میں آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر، ایڈم زیمپا اور جوش ہیزل ووڈ، انگلینڈ کے جوز بٹلر اور معین علی، سری لنکا کے اسالانکا اور ہسارنگا، جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرام اور اینرچ نورکیا جبکہ نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔واضح رہے کہ بابر اعظم 303 رنز بناکر ایونٹ کے ٹاپ اسکورر ہیں اور ان کی کپتانی میں پاکستان ٹیم گروپ میچز میں ناقابل شکست رہی تھی۔
بھارت اور نیوزی لینڈ جیسی مظبوط ٹیموں کو شکست دے کر لگاتار فتوحات حاصل کرنے والی بابر الیون کو سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے سنسنی خیز کے مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔