کرینہ کپورکا’بولے چوڑیاں بولے کنگنا’سستے میں


ٹک ٹاکرزکو کچھ نہ کرتے ہوئے صرف نقالی کرنے کے طعنے دیے جاتے ہیں لیکن اب لگتا ہے کہ انہوں نے اپنی صلاحیتیں منوانے کی ٹھان لی ہے۔

سوشل میڈیا پرٹک ٹاک سے استفادہ حاصل کرنے والوں کیلئےکچھ دیرکیلئے ہی سہی لیکن تمام مسائل بھلادینے والی ایک ویڈیو موجود ہے جسے دیکھ کرآپ کرینہ کپورکے بجائے ‘نقالی ‘کرنے والوں کو زیادہ غورسے دیکھنے پرمجبورہوجائیں گے۔

آج کل کے ٹرینڈزمیں سرفہرست میمز میں بالی ووڈ کی فلم ‘ ہیراپھیری’ سمیت ایسی ہی کئی دیگرفلموں کا بڑاحصہ ہے لیکن کرن جوہر کی سدا بہار فلم ‘ کبھی خوشی کبھی غم ‘ کا بھی اپنا ہی ایک فین کلب ہے جو اس فلم کو کبھی بھی شائقین کے ذہنوں میں مدھم نہیں ہونے دے گا۔

اسی فلم کا مقبول ترین گانا ‘بولے چوڑیاں، بولے کنگنا’ بھی ٹک ٹاکرزکی تخلیقی صلاحیتیں کھل کرسامنے لایا ہے۔

ایک ٹک ٹاکر نے کرن جوہرکے مہنگے اورشاندار سیٹ کے مقابلے میں گیراج، بیک گراؤنڈ ڈانسردوستوں ،اور کرینہ کے ڈیزائنر لہنگے کو اپنی بنیان کے ساتھ ایسے اندازمیں تبدیل کیا ہے کہ آپ شاید ہی محظوظ ہوئے بغیر رہ سکیں۔ اس ویڈیومیں الکا یاگنک کی آواز اور فرح خان کی کوریو گرافی بھی بالکل فٹ بیٹھ رہی ہے۔

اس ٹک ٹاک ویڈیو کو ٹوئٹرپراب تک 2 لاکھ 20 ہزارسے زائد باردیکھا جاچکا ہے۔

سال 2001 میں ریلیز ہونے والی فلم’ کبھی خوشی کبھی غم ‘ کے مرکزی کرداروں میں شاہ رخ خان، امیتابھ اورجیا بچن، ہریتک روشن، کاجول اور کرینہ کپور شامل تھے، اس فلم کو بالی ووڈ کلاسکس میں سے ایک گردانا جاتا ہے