ٹی20ورلڈکپ جیتنےکےبعد کپتانی چھوڑناغلطی تھی،یونس خان


قوقی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے اعتراف کیا کہ ‘2009 میں ٹی20ورلڈکپ جیتنے نے بعد ٹیم کی کپتانی چھوڑنا میری غلطی تھی’۔

اسپورٹس پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں قومی ٹیم کو واحد ٹی20 ورلڈکپ جتوانے والی سابق کپتان یونس نے کہا کہ 2009 میں کامیابی سمیٹنے والی ٹیم میں بہت اختلافات تھے کوئی سینئیر پلئیر ایک دوسرے سے بات کرنا گوارا نہیں کرتا تھا۔


انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم 2007 میں ٹی20 ورلڈکپ میں بھارت سے فائنل ہارنے کے بعد بری طرح ناکامی سے گزر رہی تھی، یونس خان نے اعتراف کیا کہ ورلڈکپ کے فوری بعد میرے ریٹائرمنٹ لینےکا فیصلہ غلط تھا جس کی وجہ سے ٹیم گروپ بندی کا شکار ہوئی۔

یونس خان نے اپنے ماضی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہم مڈل کلاس فیملی سے تعلق رکھتے تھے، میری خواہش تھی کہ پاکستان کے لیے ایسی پرفارمنس دوں کہ شائقین مجھے یاد رکھیں’۔ انہوں بتایا کہ جب قومی ٹیم کے لیے سلیکٹ ہوا تو والد نے سمجھایا کچھ غلط نہیں کرنا تم ملک کے سفیر ہو۔