جاویدشیخ کیلئےراکھی ساونت کے جذبات


بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت پاکستانی اداکارو ں سے گہری انسیت رکھتی ہیں جس کا ثبوت ان کی انسٹا پوسٹس سے بخوبی ملتا ہے۔

حال ہی میں فلم فیئرایوارڈزمڈل ایسٹ کی تقریب کے دوران’ پاکستانی سُپراسٹارز’ کے ساتھ تصویرشیئرکرنے والی راکھی ساونت کی سینیئرآرٹسٹ جاوید شیخ کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہے۔

کسی تقریب کے دوران بنائی جانے والی اس ویڈیومیں راکھی عرب ممالک کی خواتین کا سا انداز اپنائے ہوئے ہیں

پس منظرمیں موسیقی کے ساتھ جاوید شیخ کے ساتھ کھڑی راکھی اپنے پیارکا اظہار کرتے ہوئے انہیں ‘بہترین اداکار’ قراردیتی ہیں۔ جاوید شیخ کی جانب سے بےساختہ اپنی جانب دیکھنے پرراکھی کا کہنا ہے،’یس سر’۔

راکھی نے انسٹاپراسی گیٹ اپ میں جاوید شیخ کے علاوہ معروف کانٹینٹ کری ایٹراحمد المرضوقی کے ساتھ بھی پُرمزاح ویڈیو شیئرکی جس میں وہ عربی گانے ‘ یا حبیبی ‘ کو اپنے ہی اندازمیں گاتے ہوئے ڈانس اسٹیپس لے رہی ہیں

اس سے قبل راکھی نے لم فیئرمِڈل ایسٹ اچیورزایوارڈز2021 کی تقریب میں سے اپنی ایک تصاویرشیئرکی تھی جس میں ان کے ساتھ اعجازاسلم، فیصل قریشی، عائشہ عمرسمیت کئی معروف پاکستانی ستارے موجود ہیں۔

سیاہ گاؤن اور ڈرامائی ہیئراسٹائل کے ساتھ راکھی نے اس ملاقات پرخوشی کااظہارکرتے ہوئے لکھا تھا، ‘میں بہت پرجوش ہوں کہ گزشتہ رات پاکستانی سُپراسٹارزسے ملی

جمعرات کودبئی میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں پاکستان سے ماہرہ خان،مایا علی، سجل علی،عائشہ عمر، فیصل قریشی، اعجاز اسلم، شہریارمنور، اقراء عزیز، یاسر حسین اور دیگر کے علاوہ بالی ووڈ سے کاجول، اروشی روتیلا، مانوشی چھلر، سنی لیون اور نورا فتحی سمیت کئی معروف چہرے دیکھنے میں آئے۔ نورا اور سنی نے شاندار ڈانس پرفارمنس بھی پیش کی