اپوزیشن کومیڈیا میں جگہ ملنےکامطلب جمہوری اورسیاسی آزادیاں ہیں،شیخ رشید

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میڈیا میں اپوزیشن کو ملنے والی کوریج کا مطلب یہ ہے کہ ملک میں جمہوری اور سیاسی آزادیاں موجود ہیں۔

جمعرات کو اسلام آباد میں پولیس لائنز میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ میڈیا میں جتنی جگہ اپوزیشن کو مل رہی ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ ملک میں جمہوری اور سیاسی آزادیاں موجود ہیں۔

کالعدم تحریک لبیک پاکستان سے متعلق انھوں نے واضح کردیا کہ احتجاج کے دوران اگر کسی نے بھی قانون کو ہاتھ میں نہ لیا تو کوئی ایکشن نہیں کریں گے لیکن اگر قانون کو ہاتھ میں لیا تو ایکشن لیں گے۔ شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ کوشش ہوتی ہے کہ نقصان کم ہو اور دنگا فساد نہ ہو۔ شیخ رشید نے بتایا کہ ٹی ایل پی کے کہنے پر پاکستان میں موجود فرانسیسی سفارت کار کو نکالنے کا مطلب یہ ہے کہ ہم یورپی یونین سے باہر ہو جائیں گے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 3 سال سے نومبر اور دسمبر میں اپوزیشن احتجاج کرتی ہے،لیکن پھر بھی عمران خان 5 سال مکمل کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ اپوزیشن جمعہ جمعہ کھیل رہی ہے۔جو لوگ غربت سے متاثر ہیں وہ ان کے ساتھ نہیں تھے۔ اپوزیشن کا کل ہونے والا جلوس بتا رہا تھا کہ سکون ڈاٹ کام ہے۔

انھوں نے کہا کہ کوئی یہ نہ سمجھے کہ عمران خان کی ان مسائل پر نظر نہیں ہے،ان کی پوری نظر ہےاور ہم نے دنیا کے مسائل بھی دیکھنے ہیں۔ اللہ کا منظور ہوا تو ان مسائل پر قابو پائیں گے