کرونا سے بچاؤ کی گولی، قیمتوں سے متعلق اعلان

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کرونا سے بچاؤ کے لئے تیار کی گئی گولیوں کی مجموعی خوراک کی قیمت کم سے کم رکھنے کا خواہاں ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے اندرونی دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ ادارے کی کرونا سے تحفظ کی گولیوں کی مجموعی خوراک کی قیمت سترہ سو روپے پاکستانی یعنی 10 امریکی ڈالر تک رکھنے کا خواہش ہے۔

رپورٹ میں بتایا کہ عالمی ادارہ صحت کے پروگرام ’ایکسس ٹو کووڈ 19 ٹولز‘ (اے سی ٹی اے) کے دستاویزات کے مطابق امیر ملکوں کی جانب سے کرونا ویکسین خریدے جانے کی وجہ سے غریب ممالک تاحال وبا سے تحفظ کی دوا سے محروم ہیں، جس کی وجہ سے انہیں سستی اور ترجیحی بنیادوں پر دوا فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

مذکورہ دستاویزات تاحال ڈرافٹ ہیں اور انہیں آئندہ ماہ روم میں ہونے والے دنیا کے امیر ممالک (جی ٹوئنٹی) کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا تاکہ امیر ممالک سے فنڈز حاصل کیے جاسکیں۔

عالمی ادارہ صحت کا منصوبہ ہے کہ دنیا کے تمام امیر ممالک ایکسس ٹو کووڈ 19 ٹولز کے منصوبے کے لیے مجموعی طور پر 22 ارب ڈالر سے زائد کی رقم عطیہ کریں تاکہ ستمبر دو ہزار بائیس تک غریب ممالک تک کرونا سے تحفظ کی سستی دوا اور ٹیسٹ کٹس بھجوائی جائیں۔