علی ظفر گولڈن ویزا حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے

پاکستان کے نامور گلوکار و اداکار علی ظفر گولڈن ویزا حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیںَ

گلوکار علی ظفر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ جاری کرتے ہوئے گولڈن ویزا ملنے کا اعلان کیا ہے۔

علی ظفر نے اپنے پوسٹ میں بتایا ہے کہ اُنہوں نے متحدہ عرب امارات کی حکومت کی طرف سے گولڈن ویزا حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی اداکار ہونے کا اعزاز کرلیا ہے۔اُنہوں نے انسٹاگرام پر اپنی دیگر نئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت فخر محسوس کررہے ہیں کیونکہ وہ دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔اپنے پوسٹ میں علی ظفر نے اپنے ملک کے لئے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک ایسا ملک تصور کیا جاتا ہے جس کے حوالے سے بے شمار غلط فہمیاں ہیں جبکہ ہمارے ملک میں پیش کرنے کے لئے بہت کچھ موجود ہے۔