گورنر سندھ ملک کے پہلے وزیراعظم کی جائے پیدائش اور جائے شہادت سے لاعلم نکلے

گورنر سندھ عمران اسماعیل پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کی جائے پیدائش اور جائے شہادت دونوں سے لاعلم نکلے۔

 پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کی برسی کے موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ لیاقت علی خان کی شہادت ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔

 گورنر سندھ نے لیاقت علی خان کی جائے شہادت کو راولپنڈی کے بجائے کراچی قراردے دیا۔