پنجاب: چینی کی مہنگی فروخت پر 2شوگر ملز مالکان گرفتار

پنجاب حکومت نے چینی مہنگی فروخت کرنے پر دو شوگر ملز مالکان کو گرفتار کر ليا۔

چنار شوگر ملز کے مالک جاويد کيانی اور شکر گنج شوگر ملز کے مالک پرويز احمد کو گرفتار کیا گیا۔ جنرل منیجر کين منظور ملک اور جنرل منیجر ايڈمن حسين ملک کو بھی حراست میں لے کر مقدمات بھی درج کر ليے گئے۔

اس کے علاوہ پسرور شوگر ملز کے مالکان کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

پاکستان شوگر ملز ايسوسی ايشن نے گرفتاريوں کو بلا جواز قرار دیا ہے۔ عہدے داروں کا کہنا ہے کہ حکومت سے محاذ آرائی نہيں چاہتے۔

چيف سيکریٹری پنجاب کے مطابق مقرر کردہ قيمت سے زائد پر فروخت کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی