عالمی سطح پر تیل کی قیمت بڑھنے کے اثرات پاکستان پر بھی پڑے: شہزاد اکبر

وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو عالمی سطح پر تیل کی قیمت میں رد و بدل کے اثرات قرار دیا ہے۔

پیٹرول کی قیمت پر بات کرتے ہوئے شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں اور عالمی سطح پرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنےکے اثرات پاکستان پربھی پڑے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پورے ملک میں 2000 سے زائد غیرقانونی پیٹرول پمپس کوبند کیا گیا۔