رومانیہ سے تعلق رکھںے والے گلوکار ایکسنٹ کاعائشہ عمرکےساتھ مل کرکچھ بڑا کرنےکااشارہ

خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہنزہ کے تازہ ترین دورے کا اعلان کیا ہے رومانیہ سے تعلق رکھںے والے گلوکارایڈرین سینا نے جنہیں ایکسنٹ نام سے جانا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پریہ اعلان کرنے والے ایکسنٹ نےکہا، ‘ ہیلوپاکستان، اس بارمیں نے اپنی چند چھٹیاں ہنزہ میں گزارنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ دنیا کو دکھایا جا سکے کہ پاکستان ایک محفوظ اورخوبصورت ملک ہے ‘۔

س پوسٹ پر ایکسنٹ کو سب سے پہلےویلکم کرنے والی معروف شخصیت عائشہ عمر تھیں جنہوں نے پرجوش ہوکریہ سمجھا کہ ایکسنٹ پاکستان آچکے ہیں۔

کئی صارفین نے شائستگی کے ساتھ عائشہ کی توجہ اس جانب دلائی کہ گلوکار فی الحال یورپ میں ہی موجود ہیں اور مستقبل قریب میں پاکستان آئیں گے

عائشہ کا تبصرہ خود ایکسنٹ کی نظر سے بھی گزرا جنہوں نے بتایا کہ وہ سیاحت کے فروغ کیلئے دسمبر2021 میں پاکستان آرہے ہیں اور عائشہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

ایکسنٹ نے مداحوں کو عائشہ کے ساتھ مل کر کچھ بڑا کرنے کا اشارہ بھی دیا۔ رومانین گلوکار وہ پہلی شخصیت تھے جنہوں نے گزشتہ سال نجی زندگی میں مداخلت سے متعلق عائشہ کی پوسٹ پران کی حمایت کی تھی۔