برطانیہ کے سب سے بڑے آرکیٹیکٹ ایوارڈ کیلئے پہلی بار ایک ‘مسجد’ نامزد

ویب ڈیسک 13 اکتوبر

لندن : برطانیہ کے آرکیٹیکٹ ایوارڈ کیلئے یورپ کی پہلی ماحول دوست مسجد کو نامزد کردیا گیا ، ایوارڈ کے فاتح کا اعلان کل کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے سب سے بڑے آرکیٹیکٹ ایوارڈ اِسٹرلنگ پرائز کے لیے پہلی بار ایک مسجد کو نامزد کیا گیا ، لکڑی کے ڈھانچے پر تیار کی گئی کیمبرج سینٹرل مسجد گرین اینیرجی پر زیادہ انحصار کر نے والی یورپ کی پہلی ایکو فرینڈلی مسجد ہے۔

جدید طرز تعمیر پر بنی خوبصورت مسجد کا ڈیزائن اسلامی اور انگریزی تعمیراتی روایات کا حسین امتزاج ہے، اس مسجد کی تعمیر پر تقریباً 2 کروڑ برطانوی پاؤنڈز خرچ ہوئے۔

مسجد میں ایک ہزار افراد بیک وقت نماز ادا کرسکتے ہیں، اس مسجد کو 24 اپریل 2019 کو عوام کے لیےکھول دیا گیا تھا۔

مسجد کو بہترین فن تعمیرکے باعث مسجد کو اسٹرلنگ پرائز کے لیے نامزد کیا گیا ہے، یہ ایوارڈ رائل انسٹی ٹیوٹ آف برٹش آرکیٹیکٹس کی طرف سے دیا جاتا ہے، ایوارڈ کے فاتح کا اعلان کل کیا جائے گا۔

2021