ايف آئی اے نے6 کروڑڈالرسے زائد خريدنے والےافراد کا سراغ لگاليا

ايف آئی اے نے6 کروڑ ڈالر سے زائد خريدنے والے 100افراد  کا سراغ لگاليا ہے۔

ایف آئی اے کی رپورٹ کےمطابق منظم منی لانڈرنگ کيلئے35 ہزارڈالرکی شرط سےکم مقدارميں ہزاروں ٹرانزیکشنز ہوئيں۔یہ طریقہ کار ڈالر کی ہورڈنگ کو خفيہ رکھنے کيلئے استعمال کيا گيا

ایف آئی اے حکام کےمطابق چند منی ایکسچینج کمپنیاں براہ راست اس دھوکہ دہی میں ملوث ہیں اور صرف 500 افراد کو اس طریقے سے 100 ملین ڈالر سے زائد فروخت کئےگئے۔

ايف آئی اے نے منی ايکسچينجز کے مالکان اور متعلقہ خريداروں کو15 اکتوبر کو طلب کرليا ہے