سعودی عرب: پابندیوں میں مزید نرمی، اجازت مل گئی

سعودی حکومت کورونا وبا پر کافی حد تک کنٹرول پانے کے بعد پابندیاں مزید نرم کررہی ہے، ریستورانوں میں ایک ٹیبل پر اب 10 افراد کو بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق مملکت کے ریستورانوں میں 10 افراد کو ایک ٹیبل پر بیٹھنے کی اجازت مل گئی ہے۔ سعودی عرب میں کوروبا وبا پر کنٹرول کے بعد سعودی حکومت نے پابندی میں نرمی کی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ وزارت بلدیات امور نے ریستورانوں اور کیفے شاپس میں ایک ٹیبل پر 10 افراد تک بیٹھنے کی اجازت دی ہے،اس سے قبل ایک ٹیبل پر 4 افراد کو بیٹھنے کی اجازت تھی۔

 ٹیبل پر بیٹھنے والے افراد کی تعداد بڑھانے کے ساتھ اس بات پر زور دیا جا رہا ہے کہ پہلے کی طرح ایس او پیز کا خیال رکھا جائے گا۔

وزارت صحت کی ہدایات پر پوری طرح عمل کیا جائے گا نیز صرف ان لوگوں کو ریستوران یا کیفے شاپ میں داخلے کی اجازت ہوگی جنہوں نے ویکسین کی دوخوراکیں لے رکھی ہیں۔

خیال رہے کہ کورونا وبا پر کافی حد تک قابو پانے کے بعد معمولات زندگی مرحلہ وار بحال کیے جارہے ہیں۔