امیتابھ بچن کو اب ریٹائر ہوجانا چاہیے، سلمان خان کے والد

بولی وڈ دبنگ ہیرو سلمان خالد کے والد اور معروف اسکرپٹ رائٹر سلیم خان نے ’بِگ بی’ کہلائے جانے والے لیجنڈری اداکار سے متعلق کہا ہے کہ امیتابھ بچن کو اب ریٹائر ہوجانا چاہیے۔

خیال رہے کہ سلیم خان اور امیتابھ بچن نے 10 سے زائد فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔

کہا کہ امیتابھ بچن کو اب ریٹائر ہوجانا چاہیے، انہوں نے اپنی زندگی میں وہ سب حاصل کرلیا ہے جو انہیں کرنا چاہیے تھا اور اب انہیں زندگی کے چند سال خود کو بھی دینے چاہئیں۔

سلیم خان نے کہا کہ امیتابھ بچن نے پیشہ ورانہ طور پر شاندار اننگز کھیلیں، انہوں نے بہت اچھا کام کیا لہذا اب انہیں اس دوڑ سے خود کو باہر کردینا چاہیے اور ریٹائر ہوجانا چاہیے۔

سلیم خان نے پھر وضاحت کی کہ ریٹائرمنٹ کا نظام موجود ہے تاکہ ایک شخص اپنی خواہشات کے مطابق زندگی کے چند سال گزار سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ زندگی کے ابتدائی سال تعلیم حاصل کرنے اور چیزوں کو سیکھنے میں گزر جاتے ہیں، پھر آپ پر خاندان کی ذمہ داریاں ہوتی ہیں۔

سلیم خان نے کہا کہ مثال کے طور پر ، میری دنیا اب محدود ہے، جن لوگوں کے ساتھ میں واک کرتا ہوں ان کا سب کا تعلق فلمی دنیا سے نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’امیتابھ بچن ہیرو تھے جنہوں نے اینگری ینگ مین کا کردار بخوبی نبھایا، وہ اب بھی ہیں’۔

سلیم خان کا کہنا تھا کہ اب امیتابھ جیسے اداکار کے لیے کہانیاں نہیں ہیں، ہماری فلمیں تکینکی طور پر بہتر ہوئی ہیں، اس کے علاوہ موسیقی اور ایکشن میں بھی بہتری آئی ہے لیکن ہمارے پاس اچھے اسکرپٹس نہیں ہیں۔