ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کے اسکواڈ میں تین تبدیلیاں، سرفراز کی واپسی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے حتمی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے اور اسکواڈ میں تین تبدیلیوں کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت سرفراز احمد کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ ترمیم شدہ اسکواڈ میں سرفراز احمد، فخر زمان اور حیدر علی کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی20 کپ میں پرفارمنس کی بنیاد پر ٹیم میں چند اہم تبدیلیاں کی ہیں۔

4ستمبر کو اعلان کردہ اسکواڈ میں جگہ بنانے والے خوشدل شاہ، اعظم خان اور محمد حسنین ورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔