نواز شریف کا سیاسی مستقبل مرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے سیاسی مستقبل کو مرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں، وہ صرف سیاسی گند پھیلنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا مسلم لیگ (ن) کے قائد ملک آنے میں دلچسپی نہیں رکھتے کیونکہ یہ صرف ’سیاسی گند‘ ہی کریں گے۔

 شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن جب چاہیے حساس ادارے کو تنقید کا نشانہ بناتی ہے اور میڈیا اسے پوری آزادی کے ساتھ نشر کرتا ہے، اس سے زیادہ میڈیا کی آزاد دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔