کوئی بھی الیکشن ہوں دھاندلی کے الزامات لگائے جاتے ہیں ، فیصل جاوید

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ کوئی بھی الیکشن ہوں دھاندلی کے الزامات لگائے جاتے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں جعلی ووٹ ڈالنے کے الزامات سے یہ بات آشکار ہوئی ہے کہ انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا استعمال نا گزیر ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے کہا کہ شفاف انتخابات کے لیے آنے والے عام انتخابات انشاء اللہ الیکٹرونک ووٹنگ کے ذریعے ہونگے۔

اس سے قبل فیصل جاوید خان نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کو صرف پی ٹی آئی ہرا سکتی ہے ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک بار پھر بری طرح شکست سے دو چار رہے۔

سینیٹر فیصل جاوید خان نے مزید کہا تھا کہ جن وارڈز میں پی ٹی آئی کو شکست ہوئی وہ زیادہ تر آزاد امیدوار تھے، یقینا ٹکٹ دینے کے میکنزم کو بہتر بنانا ہوگا۔

یاد رہے کہ ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے ، اب تک کے 205 میں سے 161 وارڈز کے غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے 56

، آزاد امیدوار 43، مسلم لیگ ن کے 37، پیپلزپارٹی کے 12، متحدہ قومی موومنٹ کے 10، جماعت اسلامی کے 4، بلوچستان عوامی پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے 2، 2 امیدوار کامیاب قرار پائے۔

اس فہرست میں مسلم لیگ ن 37 اور پیپلز پارٹی 12 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرچکی ہے جبکہ متحدہ قومی موومنٹ 10،  جماعت اسلامی  کے 4بی اے پی کے 2 اور عوامی نیشنل پارٹی کے 2 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔