روس کا افغانستان کو جلد امداد بھیجنے کا اعلان

روس نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغانستان کو جلد امداد بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کے مطابق افغانستان انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد بھیجنےسے متعلق کام کر رہےہیں۔ روس افغانستان میں جلد خوراک اور طبی امداد بھیجے گا۔

خیال رہے کہ امریکی انخلا اور عالمی فنڈز بند ہونے کے بعد افغانستان کو امداد کی سخت ضرورت ہے۔  متحدہ عرب امارات نے60 ٹن خوراک اور ادویات بھجوائی ہیں۔

پاکستان نے بھی26میٹرک ٹن امداد افغانستان کو امداد بھجوائی ہے۔ سی ون 30 طیارے کے ذریعے بھیجی گئی امداد میں 10 ٹن آٹا ، ڈیڑھ ٹن گھی اور ادویات شامل ہیں۔ افغانستان میں خوراک اور ادویات کی قلت ہے۔