دوردراز علاقوں کے مکینوں کیلئے موبائل سینٹرز قائم کیے گئے ہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ دوردراز علاقوں کے مکینوں کیلئے موبائل سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سب رجسٹراردفاتر اور ای خدمت مراکز پر ون ونڈو رجسٹریشن اورانتقال جائیداد سروسز فراہم کی جارہی ہیں، تمام اضلاع کی جامع معلومات مرتب کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ گزیٹیئرز شائع کیے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم بورڈ آف ریونیومیں خدمات کی شفاف اورفوری فراہمی کے وژن پر عمل پیرا ہیں، عوامی شکایات اورمسائل کا فوری ازالے کیلئے ہرماہ تحصیل و ضلع کی سطح پر ریونیو عوامی خدمت کچہریاں کاانعقاد کیاجارہاہے۔

نھوں نے کہا ہے کہ عوام کو ان کی دہلیز پر ریونیو سروسز کیلئے850 دیہی مراکز مال قائم کیے گئے ہیں، رواں مالی سال میں پنجاب بھر میں دیہی مراکزمال کی تعداد8ہزار تک بڑھائی جائے گی، زرعی اجناس کی پیداوار کا درست تعین کرنے کیلئے ڈیجیٹل گرداوری شروع کی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ہم نے دوردراز علاقوں کے مکینوں کو ریونیو سروسز فراہم  کرنے کیلئے موبائل سینٹرز قائم کیے ہیں، ریونیو کورٹ کیس مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے انصاف کی بلاتاخیر فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، دیہات میں اہم واقعات کی رپورٹنگ اور شماریاتی ڈیٹا مرتب کرنے کیلئے ڈیجیٹلائزیشن کررہے ہیں، ریونیو ریکارڈ کی 100فیصد ڈیجیٹلائزیشن کا ہدف حاصل کرکے عوام کو سہولتیں دیں گے۔